Top Rated Posts ....
Search

PTI Ki Ticket Par Is Baar

Posted By: Ashad on 29-07-2018 | 06:56:19Category: Political Videos, News


تحریک انصاف کی ٹکٹ پر اس بار ایک اداکار بھی رکن اسمبلی منتخب ہو گئے ، یہ کون ہیں اور کس شہر سے تعلق رکھتے ہیں ؟ خبر آ گئی
لاہور (ویب ڈیسک) انتخابات 2018ءمیں حصہ لینے والے 6 فن کاروں میں سے واحدفنکار عباس جعفری کامیاب ہوئے ہیں۔ عباس جعفری معروف ماڈل اور اداکار ہیں اور انہوں نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 125 سے انتخابات میں حصہ لیا۔ ہارنے والے امیدواروں میں ابرارالحق،

جواد احمد، ساجدحسن، ایوب کھوسہ اور گل رعنا ہیں۔ عباس جعفری نے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کا رکن منتخب ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ میں اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ دوسری طرف معروف اداکارہ عائشہ خان کی ساس اسما قدیر بھی تحریک انصاف کے ٹکٹ پر خصوصی نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں۔ تحریک انصاف کی طرف سے پنجاب سے قومی اسمبلی کی 33 مخصوص نشستوں پر 18 ترجیحی امیدواروں کی فہرست الیکشن کمشن کو جمع کرائی گئی جس میں اسماءقدیر کا نام بھی شامل ہے۔دوسری جانب ایک خبر کےمطابق عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے کھڑے ہونے والے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سپرماڈل عباس جعفری 30 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018 میں پاکستانی فنکار بھی الیکشن کے اکھاڑے میں اترے جہاں زیادہ تر فنکار کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ جن میں گلوکار ابرارالحق، جواد احمد ، اداکارہ گل رعنا، اداکار ساجد حسن اور ایوب کھوسہ شامل ہیں۔لیکن دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 125سے پہلی بار کھڑے ہونے والے سپر ماڈل عباس جعفری نے کامیابی حاصل کیں۔عباس جعفری نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 125 سے اپنے مقابل کھڑے ہونے والے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 17 امیدواروں کو 30 ہزار 687 ووٹ لے کر ناکامی سے دوچار کیا۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.