Lahore College For Woman University
Posted By: Ashad on 28-07-2018 | 23:55:27Category: Political Videos, Newsچیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹرعظمیٰ کوعہدے سے فارغ کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی میں وی سی کی خلاف میرٹ تقرری کیس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے رپورٹ کی روشنی میں وی سی ڈاکٹرعظمیٰ کوعہدے سے فارغ کرتے ہوئے 30 روزمیں نیاوائس چانسلرتعینات کرنےکی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی میں وی سی کی خلاف میرٹ تقرری کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی۔عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کی روشنی میں چیف جسٹس نے وی سی ڈاکٹرعظمیٰ کوعہدے سے فارغ کردیا اور سفارش کرنیوالے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈین کے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یونیورسٹی میں سینئرپروفیسرکوایکٹنگ وی سی تعینات کیاجائے اور 30 روزمیں نیاوائس چانسلرتعینات کیا جائے۔