Pakistan Sameit Duniya Bhar Mein....Aaj
Posted By: Ahmed on 28-07-2018 | 21:25:54Category: Political Videos, Newsپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہاہے
ہیپاٹائٹس یعنی جگر کی سوزش، بر وقت علاج اور احتیاطی تدابیر نہ کی جائيں تو اس بیماری سے موت بھی ہوسکتی ہے، دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کی پانچ اقسام ہیں، بدقسمتی سے پاکستان ميں جگر کی سوزش کی تمام اقسام موجود ہیں۔ دیہی علاقوں میں تو اس مرض کی بڑھنے کی شرح ایک طرف اب تو بڑے شہروں میں بھی بڑوں بڑوں کو یہ بیماری لاحق ہوگئی ہے۔ پاکستان میں ہر سال سینکڑوں لوگ اس مرض کے بگڑ جانے کی وجہ سے جگر کی پیوند کاری کے لئے بیرون ممالک کروڑوں روپے خرچ کر نے پر مجبور ہیں لیکن حکومتی ادارے حالات کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے بھی عملی اقدامات کرنے سے قاصر ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کےمطابق دنیا میں بائیس کروڑ پچاس لاکھ افراد ہیپیاٹائٹس سی اور تیس کروڑ ہیپیٹائٹس بی کا شکار ہیں،،طبی ماہرين کا کہنا تھا کہ ہیپا ٹائٹس بی اور سی کا وائرس خراب خون کی جسم میں منتقلی اور جراثیم سے آلودہ آلات کے استعمال سے ہوتا ہے۔ بر وقت علاج نہ ہونے پر جگر کے کینسر میں تبدیل ہوکر موت کا سبب بنتا ہے۔ ہیپاٹائٹس کا علاج ادویات سے زیادہ احتیاط سے ممکن ہے:۔