PTI Ki Pareshaaniyon Mein 1 Aur Izaafa
Posted By: Ashad on 28-07-2018 | 08:30:22Category: Political Videos, Newsتحریک انصاف کی پریشانیوں میں ایک اور اضافہ ۔۔۔پنجاب میں حکومت سازی کے لیے (ن) لیگ نے ناقابل یقین کارروائی ڈال دی
لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں 23 آزاد جب کہ مجموعی طور پر 150 اراکین پنجاب اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں 23 آزاد اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ ،
پنجاب میں ہماری اپنی نشستیں 129 ہیں جب کہ 23 آزاد امیدواروں نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے اور اب ہماری جماعت کو مجموعی طور پر 150 سے زائد اراکین پنجاب اسمبلی کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔ ذرائع مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد فارورڈ بلاک بننے کی گنجائش نہیں اور فارورڈ بلاک بنانے والے ڈی سیٹ ہو جائیں گے، اس لئے پنجاب میں حکومت بنانے کے لئےہماری جماعت کی پوزیشن مستحکم ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بھی پنجاب سمیت ملک بھر سے کامیاب ہونے والی تمام جماعتوں کی نشستوں کا حتمی اعلان کردیا ہے جس کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 295 نشستوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) 129 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے اور اس کی سخت سیاسی حریف جماعت تحریک انصاف 123 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ آزاد امیدوار28 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کی 7 ، پاکستا ن پیپلزپارٹی 6، بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان عوامی راج ایک،ایک سیٹ جیت سکی۔(س)