Top Rated Posts ....
Search

Attaullah Ki Beti (Daughter) Ne Mission Impossible Mein Johar Dikhaaye

Posted By: Pango on 28-07-2018 | 07:41:11Category: Political Videos, News


لاریب عطاء اللہ نے ہالی وڈ فلم 'مشن امپوسبل‘ میں بھی فن کا جوہر دکھا دیا
پاکستان کے لیجینڈری گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی صاحبزادی لاریب عطاء اللہ کئی ہالی وڈ فلموں میں وژول ایفیکٹس (VFX) آرٹسٹ کے طور پر کام کرچکی ہیں اور اب انہوں نے ’مشن امپوسبل‘ اور ’مشن امپوسبل فال آؤٹ‘ میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں۔

لاریب اب تک ’ایکس مین‘، ’گوڈزیلا‘، ’دی وائج آف دی ڈان ٹریڈرز‘ اور ’پرنس کیسپیئن‘ میں بھی وی ایف ایکس آرٹسٹ کے طور پر اپنی مہارت دکھا چکی ہیں۔

لاریب نے اپنا کیریئر 2006 میں 19 برس کی عمر میں شروع کیا اور تعلیم کے دوران وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ اکیلی لڑکی تھیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے لاریب نے بتایا کہ ’جب میں نے اس کورس کا آغاز کیا تو مجھے VFX کی کوئی سمجھ نہیں تھی، مجھے صرف یہ پتہ تھا کہ یہ فلم کے لیے جادو ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’جب پہلی مرتبہ فلم ’ٹوائے اسٹوری‘ دیکھی تو میں اس سے بہت متاثر ہوئی جس کو دیکھ کر میں نے سوچا یہ کیسے ہوتا ہے؟ مجھے پہلے نہیں پتہ تھا کہ یہ کیسے ہوتا ہوگا لیکن چونکہ یہ فن اور ٹیکنالوجی پر مشتمل تھا جسے میں کرنا چاہتی تھی‘۔

لاریب کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد پاکستانی خواتین کو متاثر کرنا ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ اس شعبے میں زیادہ سے زیادہ پاکستانی خواتین اور نوجوان آئیں۔

پاکستان کی لاریب عطاء نے بطور VFX آرٹسٹ ہالی وڈ میں اپنے قدم جما کر ملک کا نام روشن کردیا ہے جس پر سب کو فخر ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.