Qaumi....PTI Kis Ke Saath Ithaad.......
Posted By: Ashad on 28-07-2018 | 05:46:20Category: Political Videos, Newsقومی اسمبلی کے لیے اس وقت نمبر گیم کیا ہے ؟ تحریک انصاف کس کے ساتھ اتحاد کرکے حکومت بنانے والی ہے ؟ تازہ ترین خبر آ گئی
لاہور (ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی نے نے وفاق میں حکومت سازی کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں ۔ قومی اسمبلی میں مجموعی نمبر 116 ہو گئے ہیں جبکہ جہانگیر ترین نے ایم کیا کیو ایم سے رابطہ کر لیا ہے ۔ دوسری جانب ڈائریکٹرالیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ،
انتخابات کا ٹرن آؤٹ آؤٹ 51.85 فیصد رہا، تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں 114، ن لیگ نے 63 اور پیپلز پارٹی نے 43 نشستیں حاصل کی ہیں۔ 832 حلقوں کےنتائج موصول ہو چکے ہیں۔پریس بریفنگ کے دوران ڈائریکٹر الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے کہا کہ ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلی کے 840 حلقوں میں انتخابات ہوئے جن میں سے 832 حلقوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں۔ بلوچستان کے دوردرازعلاقوں سے 8 نتائج آناباقی ہیں جن میں قومی اسمبلی کے حلقوں این اے258،259،269،270 جبکہ کےصوبائی حلقوں 8،9،10،40،44 کےنتائج موصول نہیں ہوئے۔ندیم قاسم نے کہا کہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 114، ن لیگ نے 63 اور پیپلزپارٹی نے 43 نشستیں جیتی ہیں اور ایم ایم اے کی 11 اورمتحدہ کی 6 نشستیں ہیں۔ 14 آزاد امیدوار قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہوئے۔ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے پاس 127، تحریک انصاف کی 123 نشستیں ہیں۔ ڈائریکٹر الیکشن کمشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ابھی تک کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی، پنجاب میں 55، سندھ میں 48، بلوچستان 44، کے پی میں 45 فیصد ٹرن آؤٹ رہا، بلوچستان اسمبلی میں بی این پی 14 اورایم ایم اے کی 9 نشستیں ہیں۔ کےپی میں ایم ایم اے کی 10نشستیں ہیں۔
رواں انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف 1 کروڑ 68 لاکھ 23 ہزار 792 ووٹوں کے ساتھ نمبرون جماعت بن گئی جبکہ مسلم لیگ ن 1 کروڑ 28 لاکھ 94 ہزار 225 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔تفصیلات کے مطابق، عام انتخابات 2018 میں رائے دھندگان کے ڈالے گئے ووٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 1 کروڑ 68 لاکھ 23 ہزار 792 حاصل کئے۔ مسلم لیگ ن کو 1 کروڑ 28 لاکھ 94 ہزار 225 ووٹ پول کئے گئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی 68 لاکھ 94 ہزار 296 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔آزاد امیدواروں نے 60 لاکھ 11 ہزار 337 ووٹ حاصل کئے۔ تحریک لبیک نے قومی سطح پر 21 لاکھ 91 ہزار 679 ووٹ لئے جبکہ متحدہ مجلس عمل نے 25 لاکھ 30 ہزار 452 ووٹ حاصل کئے۔پنجاب میں تحریک انصاف ووٹوں کے حساب سے پہلے نمبر پر رہی جسے 1 کروڑ 11 لاکھ 638 ووٹ ملے۔ مسلم لیگ ن 1 کروڑ 5 لاکھ 14 ہزار 62 ووٹوں کے ساتھ پنجاب میں دوسرے نمبرپر رہی۔ آزاد امیدواروں نے 61 لاکھ 90 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے جبکہ تحریک لبیک نے 18 لاکھ 76 ہزار سے زائد اور پیپلزپارٹی نے 17 لاکھ 84 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے۔(س)