Top Rated Posts ....
Search

ISI Ke Saabiq Sarbaraah.....

Posted By: Ahmed on 27-07-2018 | 22:35:42Category: Political Videos, News


آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) شجاع پاشا کو تحریک انصاف کی حکومت میں کیا عہدہ دیے جانے پر غور کیا جارہا ہے ؟ مصدقہ ذرائع نے خبر دے دی
اسلام آباد ( ویب ڈیسک) قابل اعتماد ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد عمران خان آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل شجاع پاشا کو اہم کردار سونپنے پر غور کررہے ہیں۔ ان ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل پاشا

نامور صحافی جاوید صدیقی اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں۔۔۔ نئی حکومت میں قومی سلامتی کے مشیر بن سکتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لیڈر یہ دعوی کرتے رہے ہیں کہ تحریک انصاف کو ایک فعال اور متحرک جماعت بنانے میں جنرل پاشا کا اہم کردار رہا ہے۔ جنرل پاشا کو تحریک انصاف کی حکومت میں اہم ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اور نو منتخب ممبر پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ساری قوم کے ہیرو اور 2018کے عام انتخابات کے فاتح عمران خان کو وزارت عظمیٰ اور ساری قوم کو تحریک انصاف کی شاندارفتح مبارک ہو ،عوام نے اپنے مینڈیٹ کا برملا اظہار کر دیا انشاء اللہ پی ٹی آئی عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کرے گی اور ملک بھر میں عدل و انصاف کا نظام قائم کرتے ہوئے عملی تبدیلی لیکر آئیں گے اور ہر شہری کو آئین کے مطابق دیے ہوئے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔عبدالعلیم خان نے اپنے مبارک باد کے پیغام میں کہا کہ عوام نے ووٹ کی پرچی کے ذریعے ملک سے کرپشن کے خاتمے اور صاف اور شفاف نظام کے حق میں فیصلہ دیا ہے

اور ثابت کر دیا ہے کہ ان کا بیانیہ عمران خان کی سیاسی جدوجہد سے مطابقت رکھتا ہے اسی لیے نہ صرف خیبر پی کے کی عوام نے دوبارہ بھاری مینڈیٹ سے نوازا ہے بلکہ سندھ میں بھی خاطر خواہ پذیرائی حاصل ہوئی ہے جبکہ پنجاب میں ہونے والی پیش رفت انتہائی حوصلہ افزاء ہے اور انشاء اللہ ملک بھر میں مضبوط سیاسی سیٹ اپ سامنے آئے گا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کا قوم سے پہلا خطاب انتہائی دانشمندانہ اور حقیقت پسندانہ ہے جس میں انہوں نے اپنے سیاسی وژن کا اظہار کیا ہے اور کشمیر ایشو سمیت پاک بھارت تعلقات پر اپنے موقف کا اظہار کیا اسی طرح انہوں نے پاکستان کے عوام کے مسائل کی درست تصویر کشی کی ہے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملک میں صحیح معنوں میں گڈ گورننس کا نفاذ پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہو گی۔ آج کے بعد تمام پاکستانی ہمارے بھائی ہیں اور ووٹ دینے والے یا نہ دینے والوں میں کوئی تفریق نہیں ہو گی ، عبدالعلیم خان نے سنٹرل پنجاب اور ملک بھر میں تحریک انصاف کے کامیاب ہونے والے اراکین اسمبلی کو بھی مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(ش۔ز۔م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.