Top Rated Posts ....
Search

Main Wazir E Azam House Ko...

Posted By: Pango on 26-07-2018 | 09:10:24Category: Political Videos, News


میں وزیر اعظم ہاوس کو ۔۔۔۔۔۔ انتخابات میں پرتری حاصل کر کے عمران خان نے ایسا اعلان کر دیا کہ قوم کے اندر خوشی کی لہر دوڑ گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کو ایجوکیشن سسٹم کے لیے استعمال کرنے کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے انتخابات کے بعد پہلے پالیسی خطاب میں کہا کہ ہمارے پہلے حکمرانوں نے خود پر پیسہ لگایا ، اپنے پروٹوکول کو بڑھایا۔

اللہ نے مجھے موقع دیا ہے کہ میں نے جو خواب دیکھا اسے پورا ہوتے دیکھ سکوں۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو بڑے بڑے محلات میں رہنے کی عادت تھی ، مجھے شرم آئے گی اگر میں جا کر وزیراعظم ہاؤس میں رہوں گا۔عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں بلکہ ایک سادہ گھر میں رہوں گا، وزیراعظم ہاؤس کو تعلیمی نظام کے لیے استعمال کرنا ہے یا اسے ہوٹل بنانا ہے اس کا فیصلہ بعد میں کریں گے جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں گورنر ہاؤسز کو بھی عوام کو مستفید کرنے کے لیے ہی استعمال کیا جائے گا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عام انتخابات 2018ء میں پی ٹی آئی کو واضح اور نمایاں برتری حاصل ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی کی واضح برتری پر عمران خان نے چار بجے قوم سے خطاب کرنےکا اعلان کیا تھا جس میں وہ حکومت سازی اور پی ٹی آئی کی آئندہ حکمت عملی سے متعلق قوم کو آگاہ کر رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کا خواب پورا کرنے کا موقع ملا ہے اور ہماری حکومت میں کسی کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی۔عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے قوم سے پہلا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، 22 سال کی جدوجہد کامیاب ہوئی اور نئے پاکستان بنانے کا خواب پورا کرنے کا موقع ملا، اقتدار میں آنے کے بعد منشور پر عمل کرنے کا موقع آگیا، پاکستان میں تاریخی الیکشن ہوئے، لوگوں نے قربانیاں دیں، بلوچستان میں دہشتگردی کے باوجود لوگ ووٹ دینے کے لیے گھروں سے باہر نکلے جنہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ (ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.