Oh Sab Muthad Ho Kar Pakistan Ko Aage...
Posted By: Akram on 26-07-2018 | 09:09:40Category: Political Videos, News’’ او سب متحد ہو کر پاکستان کو آگے لے کر چلیں۔۔۔‘‘ عمران خان نے انتخابات میں اکژیت حاصل کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کع بڑی آفر کروا دی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں ذاتیات پرہونے والے سیاسی حملوں کوبھول چکا ہوں،پہلی حکومت ہوگی جوکسی کیخلاف سیاسی اور انتقامی کاروائی نہیں کرے گی،ہم مثال سیٹ کرکے دکھائیں گے قانون سب کیلئے برابر ہے،ادارے مضبوط کریں گے جوعمران خان اور وزیروں پربھی چیک رکھیں، ٹیکس پرعیاشیاں کو
ختم کردوں گا، خرچے کم اور سادگی اختیار کریں گے۔انتخابات 2018ء میں فتح حاصل کرنے کے بعدانہوں نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں 22سال کی جدوجہد شروع کی ۔اللہ نے موقع دیا کہ میں پاکستان کوبنانے کا خواب پورا کرسکوں۔اب دوسرا فیز یہ کہ اللہ نے اپنے منشور کے ذریعے 22سال پہلے دیکھنے والا نظریہ پورا کرسکوں۔عمران خان نے یہ الیکشن ایک تاریخی الیکشن ہوا۔ اس الیکشن میں لوگوں نے قربانیاں دیں۔دہشتگردی ہوئی۔۔بلوچستان ے لوگوں کوداددیتا ہوں ۔ بلوچستان کے لوگوں کوسارے پاکستان کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔تمام لوگ بوڑھے ، جوان خواتین سب گرمی میں ووٹ دینے کیلئے نکلے۔ داددیتا ہوں کہ انہوں نے جمہوریت کومضبوط کیا ۔اکرام گنڈاپور، ہارون بلور شہید ہوئے ۔اس سب کے باوجود الیکشن عمل مکمل ہوا۔ سکیورٹی فورسز کوداددیتا ہوں ان کے اہلکاربھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔انہوں نے کہا کہ مختصراً بتانا چاہتا ہوں کہ ہم کس طرح کا پاکستان چاہتے ہیں، میں مدینہ ریاست کودیکھتا ہوں ۔ جہاں ایک انسانیت کا نظام آیا۔ کمزور طبقے ، بیواؤں ، یتمیوں کی ذمہ داری پہلی بار دنیا میں مدینہ ریاست نے اٹھائی۔ میں چاہتا ہوں ہم ویسا نظام لے کرآئیں۔ انہوں نے کہا کہ
جس ریاست میں آدھی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہووہاں ہم عظیم پاکستان کا خواب کیسے دیکھ سکتے ہیں۔ہماری کوشش کمزور طبقے کواٹھانے کیلئے ہوگی۔۔غریب کسان جومحنت کرتے ان کوپیسا ہی نہیں ملتا ہے۔45فیصد بچو ں کوہم نے بڑھنے کا موقع ہی نہیں دیا۔45فیصد بچت سکولو ں سے باہر ہیں۔ہمارا دنیا میں سب سے زیادہ شرح ہے کہ گندا پانی پینے سے بچے مر جاتے ہیں،ہم پورا زور لگائیں گے کہ نیچے والے طبقے کواوپر اٹھا دیں گے۔ہمارے سامنے چین کی بہترین مثال ہے ۔چین نے 70کروڑ لوگوں کوغربت سے نکالا ہے۔اسی طرح مدینہ ریاست میں عدل ،انصاف اور انسانیت کی قدر تھی۔نبی پاک ﷺ نے ہمیں بتایا کہ دنیا میں انسانیت کیلئے کیا اصول ہیں۔۔عمران خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہمارے مخالفین بھی جوہیں ہم چاہتے ہیں سب پاکستان متحد ہوجائے۔میں ذاتیات پرہونے والے حملوں کوبھول چکا ہوں۔یہ پہلی حکومت ہوگی جوکسی کیخلاف سیاسی اور انتقامی کاروائی نہیں کرے گی۔جو بھی امیرغریب ملک کے قانون کے خلاف جائیگا ہم ان کیخلاف کاروائی کریں گے۔ادارے ایسے مضبوط بنائیں گے جوعمران خان اور وزیروں پربھی چیک رکھے گی۔ہم مثال سیٹ کرکے دکھائیں گے قانون سب کیلئے برابر ہے۔مغرب میں قانون کی بالادستی ہے قانون سب کیلئے برابر ہے۔ہم بھی اس ملک میں وہی ادارے قائم کریں گے ۔کہ ملک کا گورننس سسٹم ٹھیک ہوجائے۔
ہماری معیشت اداروں کی بدحالی کے باعث نیچے گئی۔کبھی دنیا میں معاشی بدحالی ، قرضے اور روپیہ اتنا نیچے گرتا نہیں دیکھا۔۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں کرپشن ختم کریں گے۔۔کرپشن کی وجہ لوگ ملک میں سرمایہ کاری نہیں کرتے۔آج یہاں پاکستان کھڑا ہے میں قوم کوبتانا چاہتا ہوں کہ ہم پاکستان کوکھڑا کردیں گے۔سادگی کاکلچرلے کرآئیں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگ ٹیکس اس لیے نہیں دیتے کہ حکومت میں بیٹھے لوگ ہمارا پیسا منی لانڈرنگ کرتے ہیں چوری کرتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ خرچے کم کریں گے۔مجھے شرم آئے گی میں وزیراعظم ہاؤس میں رہوں ۔ہماری حکومت اس پرفیصلہ کرے گی۔عوام کے ٹیکس پرعیاشیاں کوختم کردوں گا۔ہم اپنے سے شروع کرکے پارلیمنٹ تک اپلائی کریں گے۔ہم نے کاروباری طبقات سے ملکر ایسی پالیسیاں بنانی ہیں کہ ٹیکس کلچرٹھیک ہو۔انٹی کرپشن ، نیب اور ایف بی آر کومضبوط کریں گے۔کسانوں کیلئے حکومت مدد کرے گی، نوجوانوں کیلئے ہنرلیکر آئیں گے۔ہمارا پیسا انسانیت پرخرچ کریں گے۔چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پاکستان کواس وقت سب سے زیادہ امن کی ضرورت ہے ۔ہم چاہتے ہیں ہمارے ہمسایوں کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں ۔۔چین ہمارا ہمساہ ملک ہے ہم سے مزید تعلقات بہتر کریں گے۔۔سی پیک کومزید آگے لیکر جائیں گے۔ہم چین میں ٹیم بھیجیں گے کہ ہم اپنے نیچے والے طبقات کوکیسے اوپر اٹھائیں ۔۔چین میں کرپشن کاخاتمہ کیسے کیا؟ چار سالوں میں 400وزیروں کوپکڑا۔کرپشن بارے چین سے سیکھیں گے۔دوسرا ملک افغانستان ہے۔۔افغانستان نے دنیا میں سب سے زیادہ تکلیف اٹھائی ہے۔۔افغانستان میں امن کی ضرورت ہے ۔۔پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے۔۔امریکہ کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتا ہوں ۔برابری کی سطح پردونوں ممالک کے درمیان تعلقات چاہتا ہوں۔۔سعودی عرب اور ایران ہمارے بھائی ملک ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے بارے مجھے افسوس ہوا کہ جیسے انہوں نے الیکشن میں میرے خلاف کیا۔ میں وہ پاکستانی ہوں جس کی سب سے زیادہ ہندوستان میں واقفیت ہے۔ہم غربت ختم کرنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تجارت کریں۔بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے درمیان بڑاایشو کشمیر ہے۔(ش،ز،خ)