Imran Khan Teri Kya Baat Hai - Rishi Kapoor
Posted By: Ahmed on 26-07-2018 | 09:07:27Category: Political Videos, Newsعمران خان تیری کیا بات ہے ۔۔۔۔۔رشی کپور کا کپتان کی فتح پر انوکھا پیغام سامنے آ گیا
ممبئی (ویب ڈیسک) معروف بالی وڈ اداکار رشی کپور نے بھی پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی تعریف کردی ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپے پیغام میں رشی کپور نے کہا کہ عمران خان نے بہت اچھی باتیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے پاک بھارت تعلقات پر جو کچھ بھی کہا میں بھی
ٹی وی چینلز پر وہی کہتا آ رہا ہوں۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ اپنے ”ملک” کا میرے ”ملک” سے تعلق بہتر بناسکیں۔واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے پہلا پالیسی خطاب کیا جس میں انہوں نے پاک بھارت تعلقات پر بھی بات کی۔ پالیسی خطاب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے ہندوستان کے بارے مجھے افسوس ہوا کہ جیسے انہوں نے الیکشن میں میرے خلاف رپورٹ کیا اور میرے بارے میں غلط تاثر دیا۔میں وہ پاکستانی ہوں جس کی سب سے زیادہ ہندوستان میں واقفیت ہے۔ہم غربت ختم کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تجارت کریں گے۔بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے درمیان بڑا ایشو کشمیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی لیڈرشپ ہمارے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو ہم بھی تیار ہیں۔ میں ہندوستان کو کہتا ہوں کہ آپ ایک قدم بڑھائیں ہم دو قدم آپ کی طرف بڑھائیں گے۔ چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پاکستان کواس وقت سب سے زیادہ امن کی ضرورت ہے ۔ہم چاہتے ہیں ہمارے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں ۔۔چین ہمارا ہمسایہ ملک ہے ہم چین سے اپنے تعلقات کو مزید تعلقات بہتر کریں گے۔سی پیک کومزید آگے لے کر جائیں گے۔ہم چین میں ٹیم بھیجیں گے کہ ہم اپنے نیچے والے طبقات کوکیسے اوپر اٹھائیں ۔۔چین سے سیکھیں گے کہ انہوں نے ملک میں کرپشن کاخاتمہ کیسے کیا؟ چار سالوں میں 400 وزیروں کو کیسے پکڑا۔کرپشن بارے چین سے ہم بہت کچھ سیکھیں گے۔دوسرا ملک افغانستان ہے۔۔افغانستان نے دنیا میں سب سے زیادہ تکلیف اُٹھائی ہے۔افغانستان میں امن کی ضرورت ہے ۔پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتا ہوں ۔ میں چاہتا ہوں کہ دونوں ممالک کے مابین برابری کی سطح پر تعلقات ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران ہمارے بھائی ممالک ہیں۔ سعودی عرب نے ہر وقت ہمارا ساتھ دیا ہے ، ہم ان ممالک کے ساتھ بھی اپنے تعلقات کو مزید بہتر کریں گے۔(ش،ز،خ)