Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan Ke Tamaam 5 Halqe

Posted By: Akram on 25-07-2018 | 20:38:00Category: Political Videos, News


عمران خان کے تمام 5 حلقوں کی نشستوں پر فتح حاصل کرنے کا امکان روشن
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان تمام 5 حلقوں کی نشستوں پر فتح حاصل کرنے کی پوزیشن میں، اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عمران خان کراچی،، لاہور،، اسلام آباد،، بنوں اور میانوالی کی نشستوں پر مخالف امیدواروں کے مقابلے میں واضح برتری حاصل کر چکے۔ تفصیلات کے مطابق انتخابات 2018 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

بدھ کے روز ہونے والے پاکستان کے دسویں عام انتخابات کے سلسلے میں پولنگ شام 6 بجے ہی ختم ہوگئی تھی۔ پولنگ ختم ہونے کے ایک گھںٹے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی کی 272 میں سے 260 نشستوں کے 30 سے 40 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج بھی سامنے آ چکے ہیں۔اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف باقی جماعتوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔قومی اسمبلی کی 272 میں سے 260 نشستوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں سے تحریک انصاف اب تک کل 110، ن لیگ کو 58، پیپلز پارٹی کو 32 جبکہ آزاد امیدواروں کو 29 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ جبکہ مزید غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے ن لیگ کے کئی مضبوط شہروں میں کلین سوئپ بھی کیا ہے۔ ان شہروں میں فیصل آباد،، راولپنڈی اور اسلام آباد شامل ہیں۔جبکہ میڈیا میں عمران خان کو ملک کا آئندہ وزیراعظم بھی قرار دے دیا گیا ہے۔ تحریک اںصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بھی وزیراعظم عمران خان کا پیغام جاری کردیا ہے۔ تاہم انتخابی نتائج میں برتری حاصل ہونے کے باوجود تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تاحال تقریر نہیں کی ہے۔ اب تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پارٹی کے سربراہ عمران خان مزید انتخابی نتائج کا انتطار کر رہے ہیں جس کے بعد وہ تقریر کریں گے۔جبکہ دوسری جانب عمران خان اپنی تمام 5 قومی اسمبلی کی نشستوں پر فتح حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عمران خان کراچی، لاہور،، اسلام آباد،، بنوں اور میانوالی کی نشستوں پر مخالف امیدواروں کے مقابلے میں واضح برتری حاصل کر چکے۔ عمران خان ان تمام حلقوں میں اپنے مخالفین کے مقابلے میں کئی ہزار ووٹوں کی برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ تاہم اب تک مکمل سرکاری نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا۔ سرکاری نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے کیا جائے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.