Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan Duniya Se Chhup Chhup Kar Kya Karta Hai - Reham Khan

Posted By: Ahmed on 25-07-2018 | 07:22:05Category: Political Videos, News


دنیا سے چھپ چھپا کر عمران خان کیا کچھ کرتا ہے۔۔۔۔۔ ریحام خان کا ایک اور شرمناک انکشاف
دنیا سے چھپ چھپا کر عمران خان کیا کچھ کرتا ہے۔۔۔۔۔ ریحام خان کا ایک اور شرمناک انکشاف ۔۔۔۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان نے حلقہ این اے 53 میں کھلے عام ووٹ ڈالا تو ہنگامہ برپا ہو گیا اور الیکشن کمیشن نے بھی نوٹس لیتے ہوئے

ان سے جواب طلب کر لیاہے تاہم اب ریحام خان بھی میدان میں آ گئی ہیں اور ایسی بات کہہ دی کہ سن کر پی ٹی آئی کارکنان بھی دنگ رہ جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے میں اب صرف تقریب سوا گھنٹہ ہی گاقی رہ گیاہے جبکہ پولنگ سٹیشنوں کے باہر بھی لائنیں دیکھنے میں آ رہی ہیں جبکہ کئی جگہ سے پولنگ کا عمل سست رفتار چلنے کی شکایتیں بھی موصول ہو رہی ہیں ۔تاہم عمران خان نے این اے 53 میں کھلے عام بلے پر مہر لگائی اور ووٹ ڈالا ، یہ مناظر میڈیا نے کیمرے میں دکھا دیئے جبکہ عمران خان نے میڈیا سے انتخابات کے حوالے سے گفتگو بھی کی جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیاہے لیکن عمران خان کی یہ ویڈیو دیکھ کر ریحام خان بھی میدان میں آئیں اور انہوں نے ٹویٹر پر ان کی ووٹ

ڈالتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ” چھپ کر تو یہ صرف نکاح کرتے ہیں ۔“ واضح رہے آج ملک بھر کے قومی اور صوبائی حلقوں میں انتخابات 2018ء کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔پولنگ کا عمل صبح 8سے بجے سے شروع ہوا اورشام 6بجے تک پولنگ جاری رہے گی۔تاہم گرمی اور حبس کے باوجود لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے باہر نکل پڑے ہیں۔ الیکشن عمل کے دوران کوئٹہ میں دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا۔اسی طرح لاڑکانہ میں کریکر دھماکہ ہوا۔بعض مقامات پرلڑاجھگڑے کے واقعات ہوئے۔ قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 حلقوں پر جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے577 میں سے570 حلقوں پرالیکشن کا عمل جاری ہے۔ قومی اسمبلی کیلئے سبزبیلٹ پیپر اورصوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپرز ہیں۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ووٹ ڈالنے کیلئے اصل شناختی کارڈ پولنگ اسٹیشن لےکرجائیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس120 پارٹیاں رجسٹرڈ ہیں۔ ایک ہزار623 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.