Top Rated Posts ....
Search

Election Ke Din Kin Kin Shehron Mein...

Posted By: Manglu on 25-07-2018 | 05:46:09Category: Political Videos, News


الیکشن کے روز کن کن شہروں میں بارش ہونے کا امکان ہے ؟ محکمہ موسمیات نے عوام کو خوشخبری سنا دی
لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج الیکشن کے روز لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔ گزشتہ روز، لاہور اور اس کے گردونواح میں تیز بارش ہوئی جس کی وجہ سے شہر کے نشیبی علاقوں

میں پانی کھڑا ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے آج تیز بارش کی پیشگوئی کے بعد پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے صوبے بھر کے بلدیاتی عملے کو صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ضلعی و مقامی سطح کے بلدیاتی اداروں کے عملے کو متحرک رکھنےکے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے حوالے سے تمام تر انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز انتظامات مکمل کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، آج پنجاب میں راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان، خیبرپختونخوا میں پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان جبکہ بلوچستان کے علاقوں ژوب اور قلات میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق آج سے اتوار کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی۔اس دوران خیبرپختونخوا (بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، پنجاب (فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپورڈویژن)، بلوچستان (ژوب، قلات ڈویژن) اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی۔جمعرات سے ہفتہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی،

گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔بدھ کے روز: ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ،بہاولپور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پرتیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔جمعرات کے روز بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن) مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ژوب، قلات ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھبارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، قلات ڈویژن اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا، چراٹ48، بالاکوٹ06، پشاور، مالم جبہ، کاکول02، پنجاب: چکوال27، لاہور (پنجاب یونیوسٹی27، ائیرپورٹ04، سٹی02)، بھکر19، سیالکوٹ (کینٹ)16، قصور14، کامرہ12، مری08، منگلا07، سرگودھا (ائیرپورٹ07، سٹی04)، جہلم، گجرات02، میانوالی01، کشمیر راولاکوٹ15، کوٹلی09، گڑھی دوپٹہ03، بلوچستان: خضدار08،گلگت بلتستان سکردو، استور01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کے درجہ حرارت نوکنڈی47، دالبندین46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.