Top Rated Posts ....
Search

Waqt Waqt Ki Baat Hai Polling...

Posted By: Ashad on 25-07-2018 | 01:43:25Category: Political Videos, News


وقت وقت کی بات ہے:پولنگ اسٹیشن پہنچتے ہی شاہد خاقان عباسی کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ سابق وزیر اعظم غصے میں آگئے
لاہور (ویب ڈیسک ) پولنگ اسٹیشن پہنچے ہی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی غصے میں آ گئے۔ انتخابات کا دن آن پہنچا ہے اور ملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ بلاتعطل شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔آج قومی اسمبلی کی 270 اور

صوبائی اسمبلیوں کی 570 نشستوں کے لیےووٹ ڈالے جارہے ہیں۔اور لوگ بھی اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکل پڑے ہیں۔ووٹرز میں انتخابات کے حوالے سے شدید جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے تا ہم سیاسی رہنما تھوڑے غصے میں دکھائی دیتے ہیں۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن پہنچے ہی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی غصے میں آ گئے۔کیونکہ جب شاہد خاقان عباسی متعلقہ پولنگ اسٹیشن ووٹ دینے پہنچے تو ان کو معلوم ہوا کہ ان کا پولنگ اسٹیشن تبدیل کیا جا چکا ہے جس پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔اور اس موقع پر پریزائیڈنگ آفیسر اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان سخت جملوں کا بھی تبادلہ خیال ہوا ہے۔یاد رہے شاہد خاقان عباسی دو حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔۔شاہد خاقان عباسی این اے 57 اور این اے 53 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔یاد رہے آج ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔ پانچ سال بعد عوامی فیصلے کا وقت آگیا،۔کون حکومت بنائے گا ، کون اپوزیشن میں جائے گا۔۔۔الیکشن 2018ء میں 10کروڑ 59لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ آج یعنی پولنگ کے روز موبائل فون پولنگ اسٹیشن کے اندر لے جانے پر پابندی ہے، صحافی بھی پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون نہیں لے جاسکتے ، ویڈیو کیمرے کے ذریعے پولنگ اسٹیشن کے اندر کی ویڈیو بناسکیں گے۔یاد رہے قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے 6 حلقوں پرالیکشن ملتوی کردیے گئے ہیں جبکہ پی ایس 6 کشمور سے میر شبیر بجارانی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔(ع،ع)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.