Top Rated Posts ....
Search

Apne Students Ke Saath Jinsi Taulluq Kaaim Karne Waali Middle School Ki Female Teacher

Posted By: Pango on 24-07-2018 | 20:58:22Category: Political Videos, News


اپنے طالب علموں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرکے مڈل سکول کی خاتون ٹیچر نے استاد کا تقدس مجروح کردیا
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ میں مڈل سکول کی ایک خاتون ٹیچر کو میل طلبا کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ”میل آن لائن “ کے مطابق یہ واقعہ امریکی شمالی ریاست ڈیکوٹا کے ایک مڈل سکول میں پیش آیا ہے ۔ خاتون ٹیچرپر 16اور 15سال کے دوطلباءکے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے قبل ان کو فحش تصاویر اور قابل اعتراض ویڈیو کلپ بھیجنے کا بھی الزا م ہے ۔

سونن موسر جس کی عمر 37برس ہے دو برس سے لبرٹی مڈل سکول میں پڑھا رہی تھی ۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق ان کوشکایت موصول ہوئی کے موسر نے اپنے ایک 16سالہ طالب علم کے ساتھ گریول روڈ پر ایک پارک میں جنسی عمل کیاہے جبکہ ایک دوسرے طالب علم نے الزام لگایا کہ اس کی سابق ٹیچر اس کے ساتھ فحش تصاویر شیئر کیا کرتی تھی ۔

15سالہ لڑکے نے دعویٰ کیا کہ موسر نے اس کوایک فحش ویڈیو بناکر بھی بھیجی تھی جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ مشغول تھی ۔پولیس کے مطابق موسر دوسرے لڑکے کے ساتھ جنسی تعلق قائم نہیں کر سکی اور پکڑی گئی ۔طلبا میں سے ایک کا کہنا ہے کہ ان کی استاد ان کو اپنا موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت دیدیا کرتی تھی ۔

سکول کے دیگر سٹاف نے اس بات کا نوٹس لیا کہ موسر کی طلبا کے ساتھ بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اس کے ایک استاد ہونے کی حدود سے تجاوز کررہی ہیں۔ا س کی ایک ساتھی نے اس واقعہ کی طرف بھی اشارہ کیا جب ایک دن وہ اپنے ایک طالب علم کے ساتھ باسکٹ بال کھیل رہی تھی جو ایک استاد کی حدودسے واضح تجاوز تھا ۔

سکول انتظامیہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کیس کی تفتیش میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا جبکہ اس واقعہ پر مزید کو ئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ موسر چار بچوں کی ماں ہے جس نے ان الزامات سے انکار کیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ” ہمیں ہمیشہ سچ بولنا چاہئے میں نے ایسی کوئی حرکت نہیں کی ہے ۔

دوسری جانب پولیس کو تفتیش کے دوران اس کے فون سے ایسے فحش کلپ اور سائٹس کے ایڈریس ملے ہیں جن میں چھوٹی عمر کے لڑکے بڑی عمر کی خواتین کے ساتھ جنسی عمل کررہے ہیں۔

موسر پر دو الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جن میں ایک بچے کے ساتھ جنسی عمل کرنا اور دوسرا ایک بچے پر جنسی طور پر حملہ آور ہونا شامل ہے ۔


اپنے طالب علموں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے والی ٹیچر موسر


امریکی شمالی ریاست میں واقع سکول جہاں موسر پڑھاتی تھی ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.