Saboot Main Faraaham Karon Ga...Rana Sanaullah
Posted By: Ahmed on 24-07-2018 | 11:23:24Category: Political Videos, Newsچیف صاحب : آپ کمیشن بنائیں ، ثبوت میں فراہم کرونگا ۔۔۔۔ رانا ثنااللہ کے خلاف ایک اور گواہ ثبوتوں سمیت منظر عام پر آگیا ، جسٹس ثاقب نثار کو اپیل بھی کر دی
کراچی(ویب ڈیسک)سابق ایس ایچ او فیصل آباد فرخ وحید نے کہا ہے کہ مجھے اور اہل خانہ کو کچھ ہوا تو رانا ثنا اللہ ذمہ دار ہوں گے، چیف جسٹس آزاد کمیشن بنائیں تو ثبوت پیش کرسکتا ہوں۔اے آر وائی نیوز کے پروگرام مٰں گفتگو کرتے ہوئے سابق ایس ایچ او
صحافی محمد عمیر زبیراپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں۔۔۔فیصل آباد کا کہنا تھا کہ ’یہ لوگ پولیس کے ذریعے غلط کام کراتے تھے، رانا ثناء اللہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں اگر مجھے یا اہل خانہ کو کچھ ہوا تو سابق صوبائی وزیر قانون ذمہ دار ہوں گے‘۔فرخ وحید کا کہنا تھا کہ لندن میں مجبوری کی وجہ سے بیٹھا ہوں مگر وطن واپس آنے کا خواہش مند ہوں، اگر چیف جسٹس آف پاکستان آزاد کمیشن بنائیں تو تمام ثبوت پیش کروں گا کیونکہ راناثناء اللہ مجھ سےجو کچھ کراتےرہے سارےثبوت موجودہیں۔سابق ایس ایچ او فرخ وحید کا کہنا تھا کہ بھولاگجرکو راناثناء اللہ نےقتل کرایا اس بات کا اعتراف خود نوید کمانڈو نے بھی کیا تھا، موجودہ احتساب کو دیکھ کرضمیرجاگ اٹھا، پہلےحالات سازگارنہیں تھےاس لیےخاموش رہا۔اُن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیاکےذریعےعوام کیلئےاپناویڈیوپیغام بھیجا اب تحقیقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو خود تحریری درخواست بھیجوں گا، راناثنا اللہ نے میرےدوست تو نہیں اس لیےکام کے لیے ہی کال کیاکرتےتھے، اعتراف کرتا ہوں کہ بطور پولیس افسر صوبائی وزیر قانون کاساتھ دیتارہا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق ومی وصوبائی اسمبلیوں کے 8 حلقوں میں الیکشن ملتوی کردیئے گئے،ایک میں امیدوارکی نااہلی جبکہ 7 حلقوں میں امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخاب ملتوی کیا گیا ۔نجی ٹی وی چینل ”ایکسپریس نیوز“کے مطابق قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے 8 حلقوں پرانتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں، ایک حلقہ میں امیدوارکی نااہلی جبکہ سات حلقوں میں امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخاب ملتوی کردیا گیا جس کے بعد 841 حلقوں پرکل انتخابات ہوں گے،الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 60 پرحنیف عباسی کی نااہلی کے بعد، پی کے 78 پشاور، پی پی87 میانوالی، پی ایس87 ملیر، پی کے99 ڈی آئی خان اورپی بی 35 مستونگ، پی پی 103 اوراین اے103 فیصل آباد پرانتخاب ملتوی ہوا، (ش۔ز۔م)