Top Rated Posts ....
Search

Heeraan Kun Khabar Aa Gayi

Posted By: Ahmed on 24-07-2018 | 06:56:02Category: Political Videos, News


الیکشن 2018 میں کن کن اداکاروں اور کھلاڑیوں نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا؟ حیران کن خبر آگئی
لاہور (ویب ڈیسک) کل ہونے والے عام انتخابات کے لئے کئی اداکاروں اور قومی ہیروز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان حمایت کی ہے اور باقی لوگوں سے بھی عمران خان کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ اس حوالے سے کئی اداکاروں نے عمران خان کی حمایت میں اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ

سے پوسٹ کیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔معروف اداکارہ ماروا حسین نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سے عمران خان کو ووٹ دینے کے لیے 25 جولائی کا انتظار نہیں ہو رہا۔ اداکارہ عروہ حسین نے ٹویٹ کیا ہے کہ ایک ایسے انسان کے لیے ٹویٹ کریں جو کرپٹ نہیں ہے۔جی مجھے معلوم ہے آپ سب عمران خان کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بھی عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ آؤ نکلیں اور پاکستان کو بدلیں۔عمران خان کو ووٹ ڈالیں۔ فرحان سعید پاکستان تحریک انصاف کے لیے ایک نغمہ بھی گا چکے ہیں۔ عمران عباس نے ٹویٹ کیا کہ اس بار کسی ایسے شخص کو آزماتے ہیں جس کو ہم پہلے نہ آزما چکے ہوں۔جس نے ہمیں تباہ نہیں کیا اور دوسروں کی طرح تباہ نہیں کیا۔تبدیلی کے لیے ووٹ دیں،،عمران خان کے لیےووٹ دیں۔اس کے علاوہ سابق قومی کرکٹرز نے بھی عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔وسیم اکرم نے چند روز قبل ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یہ عمران خان ہی ہیں جن کی قیادت میں پاکستان نے ورلڈ کپ جیتا تھا اور اب انہی کی قیادت میں

ہم پاکستان کو عظیم جمہوری ملک بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ قومی ہیرو وقار یونس نے ٹویٹ کیا ہے کہ کوئی عمران خان کی ایمانداری پر شک نہیں کر سکتا اور یہی ایمانداری ہمارے ملک کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ بھی عمران خان کو کئی اداکاروں اور قومی ہیروز کی حمایت حاصل ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق درگاہ حضرت امام حسینؑ کے متولی آقائے سید افضل اور درگاہ حضرت عباس علمدار ؑ کے متولی آقائے سید احمد صافی نے ڈاکٹر غضنفر مہدی کی استدعاپرحالیہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ میرے اندازے کے مطابق عام انتخابات 2018ء کے بعد ملک کے سب سے بڑے صوبے کی حکمرانی کسی جماعت کے حصے میں نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑے صوبے پنجاب کی حکمرانی آزاد اُمیدوار چودھری نثار علی خان کے حصے میں آ سکتی ہے۔مبشر لقمان نے کہا کہ میں نے اندازہ لگایا ہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی 70 سے 75 قومی اسمبلی کی سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ انہوں نے چودھری نثار علی خان کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ جب پی ٹی آئی کے پاس قومی اسمبلی کی 115 سیٹیں ہوں گی، اور جب عمران خان اعلان کر چکے ہیں کہ وہ کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے تو اس وقت آزاد اُمیدواروں اور پاک سر زمین پارٹی کے علاوہ پی ٹی آئی کے پاس اور کوئی آپشن نہیں ہو گا۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.