Mulki Tareekh Ke Sab Se Mehnge Tareen Intakhabaat
Posted By: Pango on 24-07-2018 | 05:33:26Category: Political Videos, Newsملکی تاریخ کے سب سے مہنگے ترین انتخابات پر کتنے اخراجا ت ہونگے؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات ملکی تاریخ کے مہنگے ترین الیکشنز ہوں گے، اخراجات گزشتہ انتخابات سے تین گنا زائد ہیں۔تفصیلات کے مطابق کل ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہونے جارہے ہیں، اخراجات اتنے کے مثال نہیں ملتی، انتخابات پر20 ارب روپے سے زائد کے اخراجات
کا تخمینہ لگایا گیا ہے، یہ تمام اخراجات وفاق کے ہیں۔صوبوں کی جانب سے کئے جانے والے اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔اخراجات میں سے ساڑھے دس ارب پولنگ کی مد میں یعنی ٹریننگ، پرنٹنگ، مشاہروں، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر متعلقہ امور پر خرچ ہوں گے جبکہ فوج تعیناتی پر اخراجات تخمینہ تقریبا ساڑھے دس ارب روپے ہے۔اخراجات میں اضافے کی وجہ واٹرمارکڈ درآمدی کاغذ اور مشاہروں میں اضافہ ہے۔2018 میں کے عام انتخابات کے مجموعی اخراجات ایک ارب 84 کروڑ جبکہ سال 2013 میں 4 ارب 73 کروڑ روپے تھے۔اس انتخابات میں پولنگ عملے کے اعزازیہ اور پریذائیڈنگ افسران ، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور پولنگ افسران کا اعزازیہ تقریبا دگنا ہو چکا ہے، پریزائیڈنگ افسر کو 8 ہزار روپے اور پولنگ افسر کو6 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے امیدوار کے لیے حلقے میں انتخابی اخراجا ت کی حد 40 لاکھ جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے 20 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔الیکشن کمیشن کے سیکرٹری بابر یعقوب کا انتخابی عمل کے اخراجات میں واضح اضافہ بیرونِ ملک سے برآمد کئے جانے والے واٹر مارک والے بیلٹ پیپر کے باعث ہوا، اس کے ساتھ انتخابی عملے کو دیا جانے والا معاوضہ بھی 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 8 ہزار روپے کردیا گیا۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، کل دس کروڑ پچپن لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے آزادامیدواروں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے گیارہ ہزارسے زائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے،پولنگ صبح آٹھ بجے سے بلا تعطل شام 6بجے تک جاری رہے گی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق عام انتخابات 2018ء، پاکستانی تاریخ کے مہنگے ترین الیکشن قرار، 2013ء کی نسبت اخراجات میں پانچ گنا اضافہ، سرکاری خرچ کا تخمینہ 21 ارب روپے سے زائد ہے۔دستاویزات کے مطابق عام انتخابات میں اس بار مہنگا امپورٹڈ بیلٹ پیپر استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ پولنگ سٹاف کا اعزازیہ بھی 3000 سے بڑھا کر 8000 روپے کر دیا گیا ہے۔یوں 2013ء میں ایک ووٹر پر آنے والا 58 روپے کا خرچہ 140 روپے اضافے کیساتھ اس بار 198 روپے ہو چکا ہے۔ 2013ء میں الیکشن کمیشن نے انتخابات پر 4 ارب 73 کروڑ روپے خرچ کیے تھے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے امیدوار کے لیے حلقے میں انتخابی اخراجا ت کی حد 40 لاکھ جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے 20 لاکھ روپے مقرر کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی اکثریت اس حد سے تجاوز کر چکی ہے۔(ف،م)