Top Rated Posts ....
Search

NA 60 Election Honge Ya Nahi?

Posted By: Akram on 24-07-2018 | 05:30:58Category: Political Videos, News


بریکنگ نیوز : این اے 60 میں الیکشن ہونگے یا نہیں ؟ شیخ رشید کی درخواست پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے این اے 60میں الیکشن کروانے سے متعلق شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد کل این اے 60میں الیکشن نہیں ہونگے۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس نے شیخ رشید کی درخواست کی سماعت کی ۔ مختصر سماعت کے بعد

چیف جسٹس نے شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی۔واضح رہے کہ شیخ رشید نے اس سے پہلے ہائیکورٹ میں بھی اپیل کی تھی لیکن ان کی یہ درخواست مسترد کردی گئی تھی ۔الیکشن کمیشن نے اس حلقے میں الیکشن حنیف عباسی کے گرفتار ہونے کے بعد ہی ملتوی کردئیے تھے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلیوں کے 6 حلقوں میں مختلف وجوہات کی بناءپر انتخابات ملتوی کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حنیف عباسی کی نااہلی کے بعد حلقہ میں انتخاب ملتوی کیاگیا ۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103فیصل آباد سے آزاد امیدوار کی خود کشی کی وجہ سے انتخاب ملتوی کیاگیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 پشاوراور پی کے 99 ڈیرہ اسماعیل خان میں بم دھماکوں میں امیدواروں کے جاں بحق ہونے کی وجہ سے انتخاب ملتوی کیا گیا۔ اس کے علاوہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 87ملیر میں امیدوار کی وفات، پنجاب اسمبلی کے حلقہ 87 اور پی پی 103 فیصل آباد میں امیدوار کی وفات کی وجہ سے انتخاب ملتوی کیا گیا۔ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 مستونگ میں بھی خود کش حملے کی وجہ سے انتخاب ملتوی کر دیاگیا جبکہ پی ایس 6کشمور سے پیپلزپارٹی کے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.