Top Rated Posts ....
Search

Bharat Aur England Ke Darmyaan One Day

Posted By: Akram on 24-07-2018 | 02:11:59Category: Political Videos, News


بھارت اور انگلینڈ کے درمیان لائیو میچ کے دوران تماشائی نے لڑکی کے ساتھ ایسا انوکھا کام کر دیا کہ کچھ وقت کے لیے میچ روکنا پڑا اور کمنٹیٹر ان پر کمنٹری کرتے رہے ، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
لندن (ویب ڈیسک )لندن میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ون ڈے میچ کے دوران تماشائیوں میں بیٹھے ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ انگوٹھی پیش کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کی تو یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں آ گیا اور اس دوران اتنہائی دلچسپ مناظر بھی دیکھنے کو ملے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان گزشتہ روز انتہائی عصاب شکن مقابلہ جاری تھا کہ میچ کے دوران کیمرہ مین نے تماشائیوں میں بیٹھے انتہائی خوبصورت جوڑے پر کیمرہ جمایا اور جیسے ہی نوجوان کو احساس ہوا کہ کیمرہ اس کی طرف ہے تو اس نے ایک لمحہ بھی ضائع کیے بغیر فوری اپنے گھٹنے پر بیٹھ گیا اور شادی کی پیشکش کرتے ہوئے انگوٹھی نوجوان لڑکی کے آگے کر دی ، یہ منظر دیکھ کر کمنٹیٹرز سے بھی خاموش نہ رہا گیا اور انہوں نے تھرڈ ایمپائر والی کمنٹری شروع کر دی ، سکرین پر یہ مناظر دیکھ کر میدان میں کھلاڑی بھی رک گئے اور بڑی سکرین پر سار ا معاملہ دیکھتے رہے اور میچ بھی رکا رہا ، جب لڑکی نے ہاں کرتے ہوئے انگوٹھی پہن لی تو میدان میں کھلاڑیوں سمیت پورے سٹیڈیم میں تالیاں بجا کر دونوں کو نئی زندگی کی مبارک با د دی گئی ۔لڑکے کی شناخت چڑن کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بھارتی شہری ہے جبکہ لڑکی کا نام پاوند ہے ۔میچ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چڑن نے کہا کہ یہ منصوبہ ہمیشہ اس کے دماغ میں چلتا رہتا تھا ۔لیکن اسے انجام تک پہنچانا اتنا آسان نہیں تھا میں نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور لارڈز انتظامیہ کے کئی اہلکاروں سے اس بارے میں بات کی لیکن میچ کی صبح مجھے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں بتایا کہ ہاں یہ ممکن ہے اور ہو سکتاہے اور انہوں نے 22 ویں سے 28 ویں اوور کے درمیان ہو گا۔اس منظر کو دیکھتے ہوئے لڑکی بس یہی کہتی رہی کہ ” سچ میں مجھے یقین نہیں آ رہا اور ابھی تک میں یقین کرنے میں کامیاب نہیں ہو پار ہی ہوں “ ۔ چڑن کا کہناتھا کہ ان کا آئندہ سال اگست میں شادی کا ارادہ ہے ۔(ع،ع)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.