Shahbaz Shrif Ko Giraftaar Karne Ki Tayaariyaan
Posted By: Ashad on 24-07-2018 | 00:33:21Category: Political Videos, Newsشہباز شریف کوگرفتار کرنے کی تیاریاں۔۔۔۔ نیب نے اہم ترین کیس میں ناقابل یقین ثبوت اکھٹے کر لیے، انتخابات سے قبل (ن) لیگی قیادت کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قائد اعظم سولر پاور منصوبہ میں غیر معیاری سولر پینل کی تنصیب کرکے سات ارب 85 کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی تھی جس کی ناقابل تردید ثبوت اب نیب حکام کو حاصل ہوگئے ہیں۔ شہباز شریف نے پنجاب سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے بہاولپور کے نزدیک صحرا
میں ایک سو میگاواٹ صلاحیت کا سولر پاور منصوبہ بنایا تھا اس منصوبہ کا انجینئرنگ ٹھیکہ ٹی پی ای اے ژنگ یانگ سن اوسس نامی غیر ملکی کمپنی کو دیا گیا تھا یہ گروپ چین ‘ جرمن وغیرہ کمپنیوں پر مشتمل تھا ۔سرکاری دستاویزات میں اب انکشاف ہوا ہے کہ منصوبہ کے معائدے کے مطابق غیر ملکی کمپنی کو 1000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے سولر ماڈل 250 واٹ جو کمپنی کے ذاتی بنائے گئے ماڈل TBEA-3250 اور انورٹر ماڈل TBEA-GC100KS کی تنصیب کرنا تھی اور اس ماڈل کے سولر کی تنصیب لگائے معاہدے میں بھی شامل تھا شہباز شریف نے اس منصوبہ سے اربوں روپے لوٹنے کیلئے من پسند افسر سابق ڈپٹی کمشنر فیصل آباد‘ گوجرانوالہ‘ نجم شاہ کو تعینات کیا جس نے منصوبہ کیلئے خریدی گئی ٹیکنیکل اشیاء کی کوالٹی پر سودے بازی کرلی۔اب نیب کو سرکاری دستاویزات میں یہ ثبوت ملے ہیں کہ قائد اعظم سولر پاور منصوبہ کے سی ای او اور غیر ملکی کمپنی TBEA نے ملی بھگت کرکے JA-SOLAR ماڈل کی تنصیب کردی جبکہ معائدے کے مطابق سولر ماڈل TBEA-3250 تھا۔ غیر ملکی کمپنی اور قائد اعظم سولر پاور کمپنی کے کرپٹ افسران جن کو شہباز شریف کی مکمل آشیر باد حاصل تھی نے مل کر غیر معیاری سولر ماڈل لگا کر
مجموعی طو رپر سات ارب 85 کروڑ روپے کی مالی بدعنوانی اور کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں ان دستاویزاتی ثبوتوں کی بنا پر نیب حکام نے شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ افسران سے پوچھ گچھ شروع کررکھی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کے بعد اس سکینڈل کے تمام کرداروں کو بلا امتیاز گرفتار کیا جاسکتاہے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہر اسکیم میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کر دیئے۔ شہبازشریف کی کرپشن پر بھی جے آئی ٹی بننی چاہیے اور ان کا نام کرپشن کی گینز بک میں لکھا جانا چاہئے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں سستی روٹی اسکیم میں 25 ارب کی کرپشن پکڑی گئی۔ لیپ ٹاپ اسکیم میں 2 ارب، دانش اسکول منصوبوں میں 4 ارب 88 کروڑ کی بے ضابطگیاں پائی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگلہ بس سروس دنیا کی سب سے مہنگی سروس ہے جس میں بھی بے قاعدگیاں ہوئی ہیں۔پرویز الہیٰ نے کہا کہ تینوں جنگلہ بس سروس میں ماہانہ 3 ارب روپے کا گھاٹا ہے۔ اورنج لائن منصوبہ شہباز شریف کے لیے سونے کی چڑیا ہے۔ چینی ماہرین نے اورنج ٹرین کے ستونوں کو بیکار قرار دے دیا ہے۔ اب پلرز دوبارہ بنائے جا رہے ہیں۔چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ قائد اعظم سولر پاور منصوبے میں 7 ارب شہباز شریف کی جیب میں گئے۔ اب اشتہار دے رہے ہیں کہ سولر پاور پلانٹ بک جائے۔ نندی پور پار پراجیکٹ 23 ارب سے 84 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں 10 ارب کا گھپلہ کیا گیا ہے۔ دونوں بھائی اب پکڑے گئے ہیں۔(ف،م)