Facebook Keliye Achaanak Khatra...
Posted By: Mangu on 23-07-2018 | 19:01:20Category: Political Videos, Newsفیس بک کے لیے اچانک خطرہ بن جانیوالی ویب سائٹ ۔۔۔۔۔ دنیا بھر میں کروڑوں فیس بک صارفین کے کان کھڑے کر دینے والی خبر آ گئی
لاس اینجلس (ویب ڈیسک)اس وقت فیس بک دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ یا اپلیکشن ہے، جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2 ارب 20 کروڑ سے زائد ہے مگر لگتا ہے کہ بہت جلد یہ اعزاز اس سے گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب چھین سکتی ہے۔جی ہاں یوٹیوب کے
ماہانہ صارفین کی تعداد 1 ارب 90 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ٹی وی سکرین پر روزانہ اس سائٹ کیویڈیوز دیکھنے کا وقت 18 کروڑ گھنٹے تک پہنچ چکی ہے۔یوٹیوب کی سی ای او سوزن وجوسکی نے ایک بلاگ پوسٹ میں ان اعداد وشمار کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب ویڈیوز دیکھنے کےلیے ٹیلی ویژن بھی اہم ذریعہ بن چکے ہیں۔اسی طرح صارفین کی جانب سے لائیکس، کمنٹس اور چیٹ وغیرہ میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ، لائیو اسٹریمنگ گزشتہ 3 برسوں کے دوران 10 گنا بڑھ چکی ہے اور 6 کروڑ سے زائد صارفین کمیونٹی ٹیب پوسٹس پر کلک یا انگیج ہیں۔کمپنی نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ سٹوریز کو 10 ہزار سے زائد سبسکرائبرز تک توسیع دینے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ ایک نیا کاپی رائٹ میچ ٹول بھی متعارف کرایا جائے گا۔کمپنی نے کہا کہ صارفین کے اندر سکرین کے زیادہ استعمال کو محدود کرنے کے لیے بھی فیچرز پر کام کیا جارہا ہے،اسی طرحیوٹیوب اسٹوڈیو کے نئے ڈیش بورڈ کو بھی آئندہ چند ہفتوں کے دوران پیش کیا جائے گا۔خیال رہے کہ فیس بک کے بعد مقبولیت کے لحاظ سے پہلے واٹس ایپ کو دوسرے نمبر پر سمجھا جاتا تھا جس کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زائد ہے تاہم اب یوٹیوب نے یہ اعزاز حاصل کرلیا ہے اور یہ ویب سائٹ فیس بک کی بالادستی کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے۔(ش۔ز۔م)