Top Rated Posts ....
Search

PTI Hakoomat Mein Toh Bushra Bibi...

Posted By: Akbar on 23-07-2018 | 18:54:51Category: Political Videos, News


تحریک انصاف حکومت میں آئی تو بشریٰ بی بی کو کوئی عہدہ ملے گا یا نہیں ؟ عمران خان نے خود بتا دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان کا اپنی اہلیہ بشریٰ مانیکا کو کبھی بھی تحریک انصاف کا حصہ نہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بشری بی بی سے شادی کرنے پر کافی بار تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔۔عمران خان نے اپنی روحانی پیشوا سے شادی

کی تھی۔جس وجہ سے عمران خان پر تنقید کی جاتی ہے۔عمران خان نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بشری بی بی کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے اور کہا کہ میں نے بشری بی بی کو دیکھے بغیر ان کے لیے رشتہ بھیجا تھا۔جب بھی ملاقات ہوئی بشریٰ بی بی کے چہرے پرنقاب ہوتا تھا،،شادی کےبعد جب بشریٰ بی بی کودیکھا تو مجھے مایوسی نہیں ہوئی،بشریٰ بی بی کے ساتھ خوش اور مطمئن ہوں۔بشریٰ بی بی کی ذہانت اورکردار کی بہت عزت کرتا ہوں،صوفیانہ طرزعمل میں بشریٰ بی بی کواوروں سے بلند پایا۔یاد رہے عمران خان نے تیسری شادی اپنی روحانی پیشوا بشری بی بی سے کی۔بشری بی بی ایک با پردہ خاتون ہیں۔۔۔عمران خان کئی بار انٹرویوز کے دوران اپنی اہلیہ کی تعریف بھی کر چکے ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ میری اہلیہ ایک باپردہ خاتون ہیں۔اور ان کا وقت زیادہ تر عبادت میں گزرتا ہے۔اور بشری بی بی سے شادی کے بعد عمران خان کی سرگرمیوں میں بھی واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔اور کراچی کے دورے کے دوران وہ مسلسل تسبیح پڑھتے ہوئے نظر آئے۔اور وظائف بھی پڑھتے رہے۔اور کہا جا رہا ہے کہ بشری بی بی سے شادی کے بعد عمران خان کے اندازواطوار ہی بدل گئے ہیں۔۔عمران خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ پاکپتن میں درگاہ پر بھی حاضری دی تھی۔اور ان کے ہمراہ درگاہ میں پھول نچھاور کیے،اس سے کچھ روز قبل عمران خان نے بشری بی بی کے ساتھ عمرہ بھی ادا کیا تھا۔ عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ بشری بی بی کبھی بھی سیاست میں حصہ نہیں لیں گی۔ بشریٰ بی بی نہ کبھی کسی سیاسی اجتماع میں شرکت کریں گی نہ ہی پارٹی یا کوئی حکومت عہدہ اپنے پاس رکھیں گی۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.