Top Rated Posts ....
Search

Pakistan Mein Aam Intakhabaat Ke Baad Aasmaan Laal Ho Jaaye Ga

Posted By: Mangu on 23-07-2018 | 11:21:12Category: Political Videos, News


پاکستان میں عام انتخابات کے بعد آسمان لال ہوجائے گا کیونکہ۔۔۔ماہرین نے تشویشناک پیشگوئی کر دی
نیویارک(ویب ڈیسک) پاکستان میں عام انتخابات 25جولائی کو ہونے جا رہے ہیں اور اس کے محض دو دن بعد ہی آسمان لال ہو جائے گا۔ یہ لالی اس صدی کے طویل ترین چاند گرہن کی ہو گی جو 27جولائی کو لگنے جا رہا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ


برطانوی وقت کے مطابق یہ چاند گرہن رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو گا، یعنی پاکستانی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے اس کا آغاز ہو گا، اور 103منٹ تک جاری رہے گا۔ اس دوران مسلسل پورا چاند سرخ رنگ کا نظر آئے گا۔ماہرین نے چاند کی رنگت سرخ ہونے کی یہ وجہ بیان کی ہے کہ زمین کے سورج اور چاند کے درمیان میں آنے سے چاند گرہن لگے گا اور اس پر زمین کا ماحول اپنا سایہ ڈالے گا۔ اس سائے کی وجہ سے چاند کا رنگ سرخ ہو گا۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں یہ چاند گرہن نظر آئے گا تاہم مشرقی افریقہ، مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیاءکے ممالک میں اس کا سب سے بہتر نظارہ ہو سکے گا۔ رات ڈیڑھ بجے شروع ہونے والا مکمل چاند گرہن تین بج کر 13منٹ پر ختم ہو گا اور پھر ساڑھے پانچ بجے تک جزوی طور پر نظر آئے گا۔(ش۔ز۔م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.