Na Beena Ladke Ne Na Beeni Ladki Se...
Posted By: Ahmed on 23-07-2018 | 07:07:55Category: Political Videos, Newsاستغفرا للہ : گوجرانوالہ میں سپیشل بچوں کے سکول میں پڑھنے والے ایک نابینا لڑکے نے ساتھی نابینا لڑکی کے ساتھ ایسا شرمناک سلوک کر ڈالا جسکی خبر پورے شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) مختلف واقعات میں دو خواتین اور 2کمسن لڑکوں کوزیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ گوجرانوالہ میں فضل ٹائون میں محنت کش کی نابینا بیٹی کو نابینا ملزم حمزہ نے مبینہ طور پر گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کے باعث لڑکی حاملہ ہو گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم اور متاثرہ لڑکی دونوں نابینا ہیں اور سپیشل بچوں کے سکول میں پڑھتے ہیں۔ کوٹ عبدالمالک میں عادل، نوید اور نور احمد دو عورتوں کی مدد سے تنویر کوثر بی بی کو اغوا کرنے کے بعد سندھ لے گئے۔ جہاں ملزم عادل خاتون سے زیادتی کرتا رہا اور تشدد سے بازو اور ہاتھ کی انگلیاں توڑ ڈالی۔ ملزم نے جلتے سگریٹ بھی خاتون کے جسم پر لگائے۔ خاتون موقع پاکر فرار ہو کر کوٹ عبدالمالک پہنچ گئی۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پیرمحل محنت کش محمد لشکر کے 13سالہ بیٹے غلام رسول کو اوباش عامر عرف نیلا نے درانتی سے ذبح کر دینے کی دھمکی دیکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ عارف والا کے 8سالہ بچے مشتاق کے ساتھ امجد نے زیادتی کی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق حافظ آبادمیں خاوند نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی پر پٹرول چھڑک کر اُسے زندہ جلا دیا، اقراء بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقتولہ کے خاوند، سسراور ساس کو گورفتار کرکے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔کولو تارڑ کے محمد قاسم نے سٹی پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے
الزام عائد کیا کہ اُس کی بہن اقراء بی بی کی شادی تین سال قبل رشید پورہ کے لقمان اسلم سے ہوئی،اقراء بی بی کو اُس کا خاوندلقمان اور دیگر سسرالی اکثر وبیشتر تشدد کا نشانہ بناتے ۔لقمان نے اپنے والد محمد اسلم ، والدہ پروین اور دو رشتہ داروں سے مل کر اقراء پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے وہ شدید جھلس گئی اور اُسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔مقتولہ اقراء دو بچیوں کی ماں تھی۔ سٹی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی۔جبکہ مقتولہ کے شوہر، ساس اور سسر کو گرفتار کرکے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔دوسری طرف سسرالیوں کا کہنا ہے کہ اقراء بی بی کو کھانا پکاتے ہوئے اچانک آگ لگی جس کی وجہ سے اسکی ہلاکت ہوئی۔(ف،م)