Lahore Ke 2 Mash'hoor Maqamaat...
Posted By: Manglu on 23-07-2018 | 05:45:47Category: Political Videos, Newsلاہور کے دو مشہور مقامات اچھرہ بازار اور اردو بازار میں تحریک ا نصاف اور مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن کیا ہے ؟ عوامی سروے کے نتائج سامنے آ گئے
لاہور (ویب ڈیسک ) صوبائی دارلحکومت کا میدان( ن )لیگ مارے گی یا پی ٹی آئی اس حوالے سے دونوں جماعتوں کے حامیوں میں گرما گرم بحث ہوئی ۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹو دی پوائنٹ کے میزبان منصوار علی خان نے اردو بازار میں سروے کیا اس دوران ایک شخص نے کہا
اردوباز میں شیرمضبوط ہے دوسرے نے کہا شیر ملک سے مال لوٹ کر اپنے محلوں میں لے گیا پی ٹی آئی 124 ، 125 کی نشستیں جیتے گی ایک شخص نے کہا ںسب کو پتا ہے فیصلے کہا سے آ رہے ہیں عمران خان اپنی بیٹی کا بتائے ایک نوجوان نے کہا نواز شریف نے ہمیشہ عورتوں استعمال کیا ،رحام خان کی کتاب آگئی حالانکہ ہر میاں بیوی میں اونچ نیچ ہوتی ہے ایک اور شخص نے کہا شہر جیتے گا بجلی نہیں جاتی اس موقع پر کئی آوازیں اٹھیں کہ پورے اندرون شہر میں صبح سے بجلی بند ہے اچھرہ مارکیٹ میں ایک نوجوان نے کہا یہاں پی ٹی آئی کا زور ہے میاں اسلم اقبال نے کام کرائے میاں نعمان نے کچھ نہیں کیا ایک دوکاندار نے کہا شیر نے کام کرائے عمران خان نے شوکت خانم ہشپتال ہمارے پیسوں سے بنایا معمر راہگیر نے ٹوکتے ہوئے کہا پوری پوری دنیا اسے فنڈ دیتی ہے ، میٹروجیسے منصوبے کمیشن کیلئے ہیں ڈالر کہا پہنچ گیا نواز شریف جب بھی آتا ہے فوج کے ساتھ جنگ شروع کر دیتا ہے جو ہمارہ محافظ ہے سیلاب آجائے یا بیماری ، فوج ہی مدد کرتی ہے ایک نوجوان نے کہا اگر جوج عمران خان کے ساتھ ہے
تو ہماری جان عمران خان کیلئے حاضر ہے پی ٹی آئی کے پی کے میں دوسری بار حکومت ب بنائے گی شہباز شریف نے میٹرو بنا کر احسان نہیں کیا ایک شخص نے کہا نیب نے نواز شریف کی کرپشن ثابت نہیں کی مرید کے سے آئے شخص نے کہا ن لیگ کے رانا تنویر کو ووٹ دو گا اس موقع پر شیر اور بلے کے نعرے لگائے گئے این اے 131 میں جہاں عمران خان سعد رفیق کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے وہاں سروے کے دوران معمر شخص نے کہا سعد رفیق نے ناروال سٹیشن وی آئی پی بنا دیا ، عمران خان نے ہمیں گدھا کہا ، وہ چین سے پو چھے گرھوں کی ایک قیمت ہے ؟ ہماری تو کھال اتنی مہنگی بکتی ہے اسے گدھے کی قدر کا پتہ نہیں ایک اور بوڑھے شخص نے کہا شیر کا نعرہ لگایانواز شریف کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی تو وہ اڈلالہ جہل میں کیوں ہے ؟ اب پی ٹی آئی آئے گی ایک شخص نے کہا نواز شریف کو 35 برس آزمایا ، وہی مسائل ہیں ۔ دوسرے نے کہا ووٹ شیر کے نکلیں گے۔(ز،ط)