Top Rated Posts ....
Search

Maryam Nawaz Ko Dhachka...

Posted By: Akram on 23-07-2018 | 05:43:13Category: Political Videos, News


مریم نواز کو دھچکا۔۔۔۔اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے ایسا کام کر دیا کہ لاڈو رانی بھی تشویش میں مبتلا ہو گئیں
راولپنڈی (ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل حکام نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی قیدیوں کو پڑھانے کی درخواست مسترد کردی۔نجی ٹی نیوز چینل کے مطابق مریم نواز کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور جیل قوانین کے مطابق وہ کسی بھی ساتھی قیدی سے رابطہ نہیں

کرسکتیں اس لیے ان کی قیدیوں کو پڑھانے کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو قید تنہائی میں نہیں رکھا گیا بلکہ انہیں طیبہ تشدد کیس کے مجرم سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا کرم علی خان کے ہمراہ رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ مریم نواز نے جیل میں خواتین قیدیوں کو پڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جیل میں دوران قید درس و تدریس کا کام کریں گی ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق مریم نواز دوران قید جیل میں پہلے سے قائم شعبہ درس و تدریس سے منسلک ہو نگی اور وہاں وہ دیگر قیدیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ سیاسیات کی بھی بطور ٹیچر فرائض انجام دیں گی جبکہ دوسری جانب انہوں نے قید کی سخت زندگی کو آسان کرنے کیلئے انہوں نے ملکی و غیر ملکی سیاسی شخصیات کی کتابیں بھی منگوائی ہیں جن میں نیلسن منڈیلا، بے نظیر بھٹو کتابیں قابل ذکر ہیں ۔ اس حوالے سے انہوں نے کتب کی ایک فہرست بھی تیار کی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے جیل میں بی کلاس لینے سے انکار کر دیا تھا اور انہوں نے

سوشل میڈیا کو ایک تحریر بھی بھیجی تھی جو سوشل میڈیا کی زینب بنی رہی ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مریم نواز دوران قید جیل میں پہلے سے قائم شعبہ درس وتدریس سے وابستہ رہیں گی۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز دوران قید جیل میں پہلے سے قائم شعبہ درس وتدریس سے منسلک ہونگی، اس دوران وہ عمومی فروغ تعلیم کیساتھ ساتھ سیاسیات پر بھی بطور ٹیچر فرائض انجام دیں گی جبکہ دوسری جانب قید وبندکی سخت ترین زندگی کوآسان اور معمول کی مطابق گزارنے کے لیے انھوں نے ملکی وغیرملکی سیاسی شخصیات کی کتب بھی طلب کی ہیں جن میں نیلسن مینڈیلا، بے نظیر بھٹو پرکتب قابل ذکر بتائی جاتی ہیں۔ اس حوالے سے انھوں نے کتب ایک فہرست بھی تیار کی ہے جو وہ اپنے ساتھ رکھیں گی۔ذرائع کے مطابق ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ پابند سلاسل رہ کرنئی نسل کی علمی وتحقیقی اصلاح پر سنجیدگی سے کام کریں گی۔ وسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو لندن سے وطن واپسی پر گرفتار کر کے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔نواز شریف کو دس سال قید بامشقت اور مریم نواز کو سات سال قید بامشقت سنائی گئی ہے۔ ذیل میں ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ قید بامشقت کیا ہوتی ہے اور جیل میں قیدیوں کو کون سی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور ان کی کیٹیگری کا تعین کیسے ہوتا ہے؟جیل حکام کے مطابق جب نواز شریف اور ان کی بیٹی کو جیل منتقل کیا گیا تو سب سے پہلے ان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد دونوں کو قیدیوں والا لباس پہنا کر مختلف بیرکوں میں بھیجا جائے گا۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.