Top Rated Posts ....
Search

Fazaai Aalodgi Ke Khilaaf...

Posted By: Ahmed on 23-07-2018 | 03:35:15Category: Political Videos, News


فضائی آلودگی کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت، عدالتی کمیشن کی تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ،چیف جسٹس کا سموگ کمیشن کوسفارشات پرعملدرآمد کاطریقہ کار 10 روزمیں پیش کرنےکاحکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فضائی آلودگی کیخلاف ازخودنوٹس کی سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں سماعت کے دوران عدالتی کمیشن کے سربراہ ڈاکٹرپرویزحسن نے تفصیلی رپورٹ جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے فضائی آلودگی کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت کی ، عدالتی کمیشن کے سربراہ ڈاکٹرپرویزحسن نے تفصیلی رپورٹ جمع کرادی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہورمیں واحدسالڈ ویسٹ ڈسپوزل یونٹ ناکافی ہے،40 فیصدفضائی آلودگی گاڑیوں کے دھویں سے پیداہوتی ہے،ڈاکٹرپرویزحسن کا کہناتھا کہ آلودگی کے خاتمے کیلئے قوانین پرعملدرآمدنہیں ہوتا،آلودگی کے خاتمے کیلئے ایئرکمیشن قائم کرکے مانیٹرنگ کاحکم دیاجائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شکایات ہیں پی ایس اوناقص پٹرول درآمدکررہاہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالت اس بات کی تصدیق کررہی کہ حقائق کیاہیں،عدالت نے سموگ کمیشن کوسفارشات پرعملدرآمد کاطریقہ کار 10 روزمیں پیش کرنےکاحکم دے دیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.