Intakhabaat Mein JDA Ko Bada Jhatka...
Posted By: Ahmed on 23-07-2018 | 03:20:50Category: Political Videos, Newsانتخابات سے قبل جی ڈی اے کو بڑا جھٹکا،پیر پگارا کے بیٹے کے حوالے سے آنے والی خبر نے پورے سندھ میں ہلچل مچا دی
خیرپور (ویب ڈیسک) خیرپورمیں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ فنکشنل کے درمیان ہو نیوالے جھگڑے کا مقدمہ پیرپگارا کے بیٹے سمیت 50ا کیخلاف درج کرلیا گیا،مقدمے میں،دہشت گردی کی دفعات درج کی گئی ہیں ۔تھانہ پیر جو گوٹھ میں پی پی کارکن محمد یاسین کی مدعیت میں 50 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج
کیا گیا ہے جس میں پیر صاحب پگارا کے بیٹے اور پی ایس 32 سے جی ڈی اے کے امیدوار راشد شاہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کے مطابق گزشتہ روز پی پی کی انتخابی ریلی پر پیر جو گوٹھ میں مسلح اور ڈنڈا بردار افراد نے حملہ کر کے 5افراد کو زخمی کر دیا تھا۔حملہ آوروں نے تین کروڑ روپے مالیت کی 20 گاڑیاں، ساونڈ سسٹم اور جنریٹر چھین لئے تھے۔واقعے کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے حسین بائی پاس پر دھرنا بھی دیا تھا اور خیرپور شہر میں دکانیں بند کرا دی تھیں تاہم آج شہر میں تمام تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں اور شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہےجبکہ دوسری جانب ایک اور کے مطابق شریف خاندان کی جانب سے ایون فیلڈ فلیٹس بیچنے کی کوشش کے بعد نیب بھی متحرک ، فلیٹس کی فروخت رکوانے کیلئے برطانوی حکام سے رابطہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل میڈیا پر یہ خبریں آئی تھیں کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو بیچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔جس کے لیے پراپرٹی ڈیلرز کی آمدو رفت بھی جاری ہے۔مالکان کی طرف سے ایون فیلڈ ہاؤس کو جلد فروخت کرنے یا پھر کرائے پر دینے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ تاہم اب اس حوالے سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے کہ شریف خاندان کی ایون فیلڈ فلیٹس بیچنے کی کوشش کے بعد نیب متحرک ہو گیا ہے اور نیب حکام نے فلیٹس کی فروخت رکوانے کیلئے برطانوی حکام سے رابطہ کرلیا۔نیب نے برطانوی حکام کو پاکستانی عدالت کے فیصلے پر عمل در آمد کا کہہ دیا ہے،واضح رہے نیب نے وزارت خارجہ اور وزارت قانون کی مشاورت کے بعد برطانوی حکام سے رابطہ کیا۔(ز،ط)