Top Rated Posts ....
Search

Intakhabaat 2018 Mein Wazaraat E Uzmaa...

Posted By: Ahmed on 23-07-2018 | 03:14:03Category: Political Videos, News


انتخابات 2018 میں وزارت عظمیٰ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے کون سے رہنما فیورٹ بن گئے؟اخبار کی رپورٹ میں حیران کن انکشاف ہو گیا
لاہور (ویب ڈیسک) چوہدری نثار وزیراعلیٰ پنجاب بننے کیلئے فیورٹ بن گئے، سابق وزیر داخلہ کو ممکنہ طور پر آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد سمیت تحریک انصاف اور ن لیگ کی حمایت بھی مل سکتی ہے۔نجی روزنامہ اخبار کے مطابق پاکستان میں انتخابات 2018ءکا دنگل لگنے میں محض 2 دن باقی رہ گئے ہیں۔

ایسے میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے کی جانے والی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے۔ خاص کر تحریک انصاف اور ن لیگی مرکز میں حکومت بنانے کیلئے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔ حال میں سامنے آنے والے متعدد سرویز میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے فیورٹ قرار دیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی تحریک انصاف کی فتح کے وضح امکانات ہیں تاہم دوسری جانب پنجاب کے حوالے سے صورتحال زیادہ واضح نہیں ہے۔شہباز شریف پہلی مرتبہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے انتخاب لڑرہے ہیں، ایسے میں پنجاب میں کون حکومت بنائے گا، اس سوال کا اب تک کوئی واضح جواب نہیں ملا تاہم اب سیاسی تجزیہ کاروں کی رائے میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے فیورٹ بن گئے ہیں۔ پنجاب میں حکومت کرنے کیلئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ممکنہ طور پر آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد سمیت تحریک انصاف اور ن لیگ کی حمایت بھی مل سکتی ہے جبکہ بدلے میں چوہدری نثار اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کی مدد سے عمران خان کو وزیراعظم بنوانے کیلئے تعاون پیش کریں گے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے لئے پہلی ترجیح

تصدق حسین جیلانی کی نظر آرہی تھی ۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں سابق وزیرِداخلہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ نگراں وزیراعظم کے تقرر کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا تاہم نگراں وزیراعظم کے لئے پہلی ترجیح تصدق حسین جیلانی کی نظر آرہی ہے۔اس سوال پرکہ کیا عمران خان آئندہ وزیراعظم بننے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ چوہدری نثار نے جواب دیا کہ یہی سوال میرا آپ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہوں ۔ہر سیاسی جماعت کے جیتنے والے امیدوار اپنے اپنے ہوتے ہیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں 4 حلقوں سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں سے الیکشن لڑوں گا۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.