Top Rated Posts ....
Search

NA 60 Mein Intakhabaat Multavi...

Posted By: Pango on 23-07-2018 | 02:26:08Category: Political Videos, News


این اے 60 میں انتخابات ملتوی کرنے کا حکم ، شیخ رشید کے بعد پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئی، ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک )پیپلزپارٹی نے این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ،درخواست پیپلزپارٹی کے سینٹرل الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر کی جانب سے دی گئی ،درخواست میں این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے

کہ کسی بھی حلقے میں الیکشن امیدوار کے انتقال پر ہی ملتوی ہوسکتے ہیں،این اے 60 کا الیکشن ملتوی کرنا غیر ضروری ہے۔درخواست گزار تاج حیدرنے کہا کہ کیپٹن صفدراورمریم نوازکو سزاسنانے جانے پر ان حلقوں میں الیکشن ملتوی نہیں کئے گئے ، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ این اے 60 میں الیکشن اصل شیڈول کے مطابق کرائے جائیں ۔واضح رہے کہ عدالت نے ایفی ڈرین کیس میںاین اے 60 سے ن لیگ کے امیدوار حنیف عباسی کو عمر قید کی سزاسناتے ہوئے نااہل قراردے دیا تھا۔ جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق ا نتخابات 2018ء میں غیر قانونی گاڑیوں کا استعمال جاری ہے لو ہی بھیر پولیس نے خود کو سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی کا دست راست ظاہر کرنے والے نوسرباز یاسر مہدی کی گاڑی کو تھانے میں بند کردیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے غیرقانونی گاڑیوں کے الیکشن میں استعمال کئے جانے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سواں گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے سابق عہدے دار یاسر مہدی کی گاڑی نمبری AES۔696 کو تھانے میں بند کردیا تھا۔ اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ بالا گاڑی پہلے بھی کئی بارتھانے میں بند کی گئی لیکن پولیس کی ملی بھگت سے گاڑی کو نہ صرف چھوڑ دیا گیا بلکہ غائب تک کردیاگیا تھا۔ استفسار پر ایس ایچ او لوہی بھیر انسپکٹر قیصر نیاز گیلانی نے بتایا کہ ان کو گاڑی نمبریاد نہیں البتہ یاسر مہدی کی گاڑی بند کی گئی ہے۔دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے گاڑی کو بند کیا گیا ہے جب پولیس کو کاغذات دئیے جائیں گے اسکے بعد کارروائی کی جائے گی۔(ز،ط)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.