Agar Imran Khan Ke Saath Fauj Hai
Posted By: Akram on 23-07-2018 | 02:24:14Category: Political Videos, News’’ اگر فوج عمران کے ساتھ ہے تو جان بھی عمران پر قربان ہے‘‘ اسٹیبلشمنٹ اور فوج کی عمران خان کو سپورٹ کرنے کا پراپیگنڈا دم توڑنے لگا، لاہوریوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے ایک شہری کا کہنا ہے کہ ووٹ تو ہے ہی خان کا اگر فوج خان کے ساتھ ہے تو پھر جان بھی عمران خان کے لیے قربان ہے ۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں ا ب ایک ہی روز باقی ہے۔اس بار پاکستان تحریک انصاف اور
(ن) لیگ میں کڑا مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے اور اسی متعلق ایک پروگرام کے دوران ایک شہری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان 35سالوں سے ملک کو لوٹ رہا ہے، میٹرو پراجیکٹ بھی ان کی کمائی کا زریعہ ہے۔عمران خان نیک انسان ہے اس لیے اس کو شوکت خانم کینسر اسپتال بنانے کے لیے پوری دنیا سے لوگ فنڈ دیتے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اس اسپتال میں غریب لوگوں کا علاج ہو گا۔ایک شہری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے شہر میں کام کیا ہے کوئی بھی ایسا سیاست دان نہیں ہے جو کرپشن نہ کرتا ہو۔نواز شریف نے کم از کم کام تو کیا ہے۔جب کہ ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ عمران خان شریف انسان ہے اس کو ایک چانس دینا چاہئیے۔شہری کا کہنا تھا کہ پہلے تو ووٹ بھی عمران خان کا تھا لیکن اگر یہ کہتے ہیں کہ فوج عمران خان کے پیچھے ہے تو پھر جان بھی عمران خان کے لیے حاضر ہے کیونکہ ہمیں فوج سے آگے کچھ بھی نہیں ہے۔یاد رہے کہ عام انتخابات میں ایک ہی روز باقی رہ گیا ہے۔اور انتخابی سرگرمیوں میں بھی تیزی آ گئی ہے۔ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے۔
اور اس بار پاکستان مسلم لیگ (ن) اورتحریک انصاف میں کڑا مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اس بار پاکستان تحریک انصاف کا پلڑہ بھاری نظر آ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب تک کئی سیاسی رہنما اپنی پارٹیوں کو چھو ڑ کرتحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں تا ہم پاکستان مسلم لیگ( ن) بھی پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کو تیار ہے۔البتہ نتائج کیا ہوں گے اس کا پتہ تو 25جولائی کو ہی چلے گا۔لیکن دونوں سیاسی پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم زور و شور سے جاری رکھی ہوئی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ن لیگ کا مضبوط قلعہ سمجھے جانے والے اندرون لاہورمیں پی ٹی آئی نے مقبولیت کا جھنڈا گاڑ دیا۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں عوامی سروے کے دوران طلال اعجاز نے کہا کہ عمران خان کاشکریہ ،ان کی جدوجہدسے عوام کوشعورملا،وہ نیا پاکستان بنائیں گے،نوازشریف سچے تھے تومنی ٹریل دیتے۔ ایک باریش شخص نے کہا کہ کوئی بہتر نہیں۔ موٹرسائیکل سوارنے کہا کہ عمران خان ،قائداعظم کاپاکستان بنائیں گے۔ ایک اورشخص نے کہاکہ پل بنانے سے گھروں میں روٹی نہیں جاتی۔ایک نوجوان نے کہاعمران قوم کیلئے لڑتاہے،اس نے ایک پیسہ بھی نہیں کھایا،شادیاں اس کاگھریلومعاملہ ہے۔ایک نوجوان نے کہاپرویزالہی نے 1122اوروارڈنزوالے اچھے کام کیے،عمران خان کوووٹ دوں گا۔(ف،م)