Top Rated Posts ....
Search

Intakhabaat 2018 Mein PMLN League...

Posted By: Pango on 23-07-2018 | 01:41:55Category: Political Videos, News


انتخابات 2018 میں مسلم لیگ (ن) کی جیت یقینی ہے کیونکہ۔۔۔ ناقابل یقین دعویٰ کر دیا گیا
لاہور(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جس کا ختم نبوت پر ایمان نہیں وہ مسلمان نہیں۔ متنازعہ قانون کے مسودے میں کردار ادا کرنے والے دیگر جماعتوں کے ارکان کو انتخابی ٹکٹ دئیے گئے جبکہ ہمیں کسی کے حوالے سے شائبہ بھی ہوا تو اسے ٹکٹ نہیں دیا۔

عوام کی خدمت کے لئے اپنا خون پسینہ بہایا۔ آج ہم صحیح راہ نہ متعین کر سکے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔ فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ظلم کیخلاف عالمی طاقتیں خاموش ہیں۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مختلف مکاتب فکر کے علماءسے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا میں اپنے والد میاں شریف مرحوم کے ساتھ علمائے کرام کی محفلوں میں بیٹھتا تھا اور بہت کچھ سیکھتا رہا۔ خدائے بزرگ و برتر کی قسم! آج بھی حکومت میرا مطمح نظر نہیں بلکہ دل میں ایک ہی خواہش اور جستجو ہے وطنِ عزیز کی جو خدمت کر سکتا ہوں وہ کر جاؤں۔ میں نے اپنے ملک کے عوام کی خدمت کے لئے اپنا خون پسینہ بہایا۔ سوچنا چاہئے کیا وجہ ہے ہمارا ملک آگے جانے کی بجائے پیچھے رہ گیا۔ بنگلہ دیش آج معاشی طور پر پاکستان سے زیادہ مضبوط ہو گیا ہے۔ آج ترکی کی مثال ہمارے سامنے ہے جس نے اسرائیل کا ناطقہ بند کر رکھا ہے۔ ہمیں اللہ تعالیٰ کو جواب دینا ہوگا ظلم ہوتا دیکھتے رہے لیکن عالمِ اسلام کو بیدار نہ کر سکے۔ میاں نواز شریف سے ایٹمی دھماکوں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے، سی پیک اور موٹر ویز بنانے کا کریڈٹ کوئی نہیں چھین سکتا۔ آج ہم معاشی طور پر آزاد نہیں۔

ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے لوٹ کھسوٹ کا خاتمہ ضروری ہے۔ عوام کو وسائل مہیا کرنے کے لئے ضروری ہے کرپشن کا خاتمہ ہو۔ اس موقع پر تمام مکاتبِ فکر کے جید علماءنے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا۔ مزید براں این اے 129 غازی آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا 25 جو لائی پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،شیر پر مہر لگا کر ووٹ کی طاقت سے نوازشریف اور مریم نواز کو رہا کرانا ہے، نوازشریف بیمار بیگم کو خدا حافظ کہہ کر عوام کے لئے وطن واپس آئے۔ لاہور والو ہم نے لاہور کو پےرس بنا دیا ہے، یہاں پر مےٹرو بس، اورنج لائن مسلم لےگ (ن) نے نواز شریف کی قالدت مںن بنائی، ہمارے مخالفنہ روڑے اٹکاتے رہے لکنو ہم آپ کی خدمت کرتے رہے، اورنج لائن کو عمران خان نے روکا، لاہور والو اللہ نے موقع دیا تو اورنج لائن کے بعد بلیو لائن بھی بنائیں گے اور پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق طیب اردگان نے پاکستان ترک تعلقات کے استحکام میں شہباز شریف کے کردار کی تعریف کی۔

ترک صدر نے الیکشن مہم کے دوران بنوں، مستونگ اور پشاور میں ہونے والی دہشت گردی میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ ترکی اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اکٹھے ہیں۔ رجب طیب اردگان نے بیگم کلثوم نواز کی صحت سے متعلق پوچھا اور نواز شریف کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچانے کو بھی کہا۔ ملتان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ووٹ کی پرچی سے نواز شریف، مریم نواز اور حنیف عباسی کو جیل سے نکالیں گے۔ حنیف عباسی کیخلاف رات 12 بجے فیصلہ سنایا گیا۔ شیخ رشید جانتے تھے حنیف عباسی 70 ہزار ووٹوں سے شکست دے گا۔ نواز شریف صحتمند ہیں۔ عمران ملتان آیا تو جلسہ خالی تھا۔ باپ کے سامنے بیٹی اور بیٹی کے سامنے باپ کو گرفتار کیا گیا۔ نیب نے زرداری اور دیگر لوگوں کو الیکشن کے بعد پیش ہونے کا کہا۔ فریال تالپور اور آصف زرداری کو کہا الیکشن کے بعد دیکھیں گے۔ حنیف عباسی کا فیصلہ اگست میں آنا تھا الیکشن سے 3 روز پہلے سنایا گیا۔ حنیف عباسی کو اس لئے جکڑا کیونکہ شیخ چلی 70 ہزار ووٹ سے ہار رہا تھا۔ الیکشن کمشن نے حنیف عباسی کا الیکشن ملتوی کر کے اچھا کام کیا، پچیس جولائی کو شیر پر ٹھپہ لگا

کر عمران خان کی سیاست کو دفن کرنا ہے۔ ملتان میٹرو میں دھیلے کی کرپشن نکلی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ اللہ نے موقع دیا تو ایک سال میں نشتر ہسپتال 2 بنا کر دوں گا۔ امن پسند ہوں لیکن ووٹ کے تقدس کو چوٹ پہنچی تو جان لڑا دوں گا۔ ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے، ہم دیوار گرائیں گے، پاکستان بچائیں گے۔ طیب اردگان سے کہا آپ دعا کریں، ہماری مشکلات آسان ہوں۔ سب کو الیکشن کے بعد کی تاریخ مل گئی۔ حنیف عباسی کو جکڑ دیا گیا۔ عمران خان کہتا تھا جنگلہ بس نہیں بناﺅں گا۔ پشاور کو کھنڈر بنا دیا، لاہور میٹرو سے 40 ارب روپے زائد خرچ کر دیا۔ عمران خان کی حکومت نے بلیک لسٹ کمپنی کو ٹھیکہ دیا۔ نواز شریف سے ایسا سلوک ہو رہا ہے جیسے پاکستان سے دشمنی کی ہے۔ میں نے طیب اردگان سے کہا میری مدد کرو گے، انہوں نے کہا تم میرے بھائی ہو، جو کہو گے کروں گا۔ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو میں سیلاب نہیں روک سکوں گا۔ صوبائی انتظامیہ، پولیس، الیکشن کمشن کان کھول کر سن لیں سیلاب کے آگے میں گولی کھاﺅں گا، آپ کا ووٹ محفوظ کروں گا۔ جیلیں اور ہتھکڑیاں پہلے بھی برداشت کی ہیں، ووٹرز کو روکا تو پورا پاکستان ہو گا اور صوبائی انتظامیہ، پولیس اور الیکشن کمشن ہو گا۔

الیکشن کے بعد موقع ملا تو بہاولپور میں میٹرو بناﺅں گا۔ میرے کسی امیدوار سے غلطی ہو گئی تو معافی مانگتا ہوں۔ ڈیڑھ سال کے اندر ملتان میں ٹیکنیکل یونیورسٹی بنا دوں گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے عابد باکسر کو چیلنج کیا کسی بھی جگہ میرے ساتھ بات کر لے میں کسی عابد باکسر کو نہیں جانتا نہ اس سے زندگی میں کبھی ملا، عابد باکسر سے بیان نہ دلوائیں کٹہرے میں لائیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ 1997ءسے 1999ءکے دوران اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں بارشوں کے بعد امدادی کارروائی میں حصہ نہ لینے پر عابد باکسر کو معطل کرنے کے احکامات دیئے، وہ میری حکومت کے خاتمے تک معطل رہا۔ انہوں نے کہا 25 جولائی کو عوام پر پول رگنگ کو مسترد کر دیں گے۔ 25 جولائی کی رات بتاﺅں گا رگنگ ہوئی یا نہیں۔ عوام پر اعتماد ہے الیکشن کمشن صاف و شفاف الیکشن کرانے کا ذمہ دار ہے، الیکشن صاف و شفاف نہ ہونےپر ان کو پکڑیں گے۔ جسٹس (ر) ناصر الملک کی عزت کرتا ہوں ان کو خط لکھا ہے آپ مداخلت کریں۔ میں پورے پاکستان میں گیا، عوام کے موڈ سے لگتا ہے کہ ہم الیکشن جیت چکے ہیں 5 سال میں پاکستان کو ملائشیا اور ترکی جیسا بناﺅں گا۔

پچھلے 5 دنوں میں عمران خان کے جلسوں میں خالی کرسیاں ہوتی ہیں، لوٹے بیت الخلائی مخلوق ہیں 25 تاریخ کو عوام لوٹوں کو بیت الخلا میں بند کر دیں گے۔ وزیراعظم بننے کے بعد تین کام کریں گے پانی کا ایشو حل کریں گے، انڈیا نے بہت زیادہ ڈیم بنائے، مودی کی سوچ انتہائی خطرناک ہے، پاکستان کو معاشی طور پر مفلوج کرنا چاہتا ہے تاکہ ہماری انڈسٹری بند ہو جائے۔ انڈسٹریل اسٹیٹ بنا کر لاکھوں افراد کو روزگار دیں گے، عوام کو سستے گھر اور صحت کی سہولتیں دیں گے۔ 5 سال ملے تو بھارت کو ہر محاذ پر شکست دیں گے۔ ریحام خان سے کتاب لکھوانے کے سوال پر کہا یہ جھوٹ کا پلندہ ہے، 2014ءمیں ریحام خان کو انٹرویو دیا، محمد مالک نے بندوبست کیا تھا۔ انہوں نے کہا تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو پہلی رات جیل میں زمین پر سلایا گیا، باتھ روم میں اتنی غلاظت تھی کوئی جانور بھی استعمال نہ کرے۔ چیئرمین نیب کے حوالے سے 26 جولائی کو بتاﺅں گا۔ چار ماہ میں احد چیمہ سے میرے خلاف کچھ نہ اگلوا سکے، ہم نے 160 ارب روپے بچائے، نیب کو چیلنج اور عدالت سے عرض کرتا ہوں تحقیقات کریں اگر 160 ارب روپے نہ بچائے ہوں تو سیاست چھوڑ دوں گا۔فیروز پور روڈ پر ریلی بھی نکالی گئی۔جلسہ گاہ میں مخدوم جاوید ہاشمی کا پرجوش استقبال شہباز شریف نے بھی جاوید ہاشمی کو خصوصی پروٹوکول دیتے ہوئے روسٹرم سے آگے لے آئے اور انکا ہاتھ پکڑ کر فضا میں بلند کئے۔ دوران جلسہ شہباز شریف جاوید ہاشمی سے تفصیلی گفتگو کرتے رہے۔(ز،ط)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.