Top Rated Posts ....
Search

Bharat Ki Tareekh Ka Sharamnaak Tareen Case

Posted By: Akram on 23-07-2018 | 00:11:41Category: Political Videos, News


بھارت کی تاریخ کا شرمناک ترین کیس : نوجوان لڑکی کے ساتھ ایک ہی جگہ پر 40 افراد کی درندگی ۔۔۔متاثرہ لڑکی اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے ؟ خبر آ گئی
نئی دہلی( ویب ڈیسک ) بھارتی خاتون کی جانب سے 40 افراد پر 4 روز تک مبینہ طور ریپ کا نشانہ بنانے کے الزام کے بعد پولیس نے گیسٹ ہاؤس کے مالک اور مینیجر کو گرفتار کر لیا واقعہ بھارت میں خواتین سے زیادتی کی نئی لہر جس میں ایک دن میں

110 ریپ کیسز رپورٹ ہوئے کے بعد سامنے آیا ، پولیس کو شکایت میں 22 سالہ خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں ان کے جاننے والے نے نوکری کا وعدہ کر کے ہریانہ کے شمالی علاقے میں گیسٹ ہاؤس پر بلایا تھا ، جہاں انہیں قید کر کے نشہ آور چیزیں کھلاکر 4 روز تک مختلف افراد نے ریپ کا نشانہ بنایا ۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق ۔ 16 دسمبر2012 کوانڈیا میں میں چلتی بس کے اندر نربھیا نامی ایک طالبہ کے گینگ ریپ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اس کے بعد ریپ کے خلاف جگہ جگہ مظاہرے ہوئے تھے اور اس ضمن میں قانون سازی بھی کی گئی تھی۔اس واقعے کے چار مجرمان کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے، لیکن اس کے باوجود انڈیا میں ریپ کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آ رہی۔ ذیل میں گذشتہ کچھ عرصے میں پیش آنے والے چند اہم واقعات کا ذکر کیا جا رہا ہے:یکم ستمبر 2016ہریانہ کے میوات ضلعے کے ڈینگر ہیڑی گاؤں میں دو مسلمان خواتین کے اجتماعی ریپ کے وا‏قعے سے علاقے میں دہشت پھیل گئی تھی۔حلمہ آوروں نے مبینہ طور پر ایک بچی اور ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ ریپ کیا اور ان کے دو رشتے داروں کو زد و کوب کر کے قتل کر دیا تھا۔ اس حملے میں دو بچوں سمیت چار افراد بری طرح زخمی بھی ہو ئے تھے۔

مقامی رہنما اور میو برادری کے رہنما رمضان چودھری نے بتایا کہ اس واقعے سے لوگ دہشت زدہ ہو گئے ہیں کیونکہ اس طرح کا خوفناک واقعہ اس سے پہلے اس علاقے میں کبھی نہیں ہوا۔نو ستمبر 2016بھارت کی ریاست گجرات میں ایک ڈاکٹر کو ڈینگی سے متاثرہ مریضہ کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرنے پر گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ احمد آباد کے ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل ایک 21 سالہ لڑکی کو ڈاکٹر نے مبینہ طور پر ریپ کیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے لڑکی کو بے ہوشی کی دوا دے کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔اس سلسلے میں جو بات سب سے زیادہ میڈیا پر شیئر کی گئی وہ یہ تھی کہ مبینہ طور پر اس ڈاکٹر کا تعلق پاکستان سے تھا جو طویل المیعاد ویزے پر بھارت میں کام کر رہا تھا۔20 فروری، 2017ریاست کیرالہ میں ایک فلمی اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ رات کے وقت ایک فلم کی ڈبنگ کے لیے جاتے ہوئے تین افراد نے ان کی گاڑی روک کر انھیں گاڑی کے اندر ہی دو گھنٹے تک زیادتی کا نشانہ بنایا اور انھیں دھمکی دی کہ اگر انھوں نے کسی کو بتایا تو ان کے ریپ کی تصویریں سوشل میڈیا پر نشر کردی جائیں گی۔14 مارچ، 2017انڈیاکے دارالحکومت دلی میں پولیس نے نیپال کی ایک خاتون کے ساتھ ریپ کے معاملے میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔اطلاعات کے مطابق یہ واقع دلی کے پانڈو نگر میں پیش آیا۔ ایک فلیٹ میں نیپالی خاتون کو جبراً شراب پلائی گئی۔ اس کے بعد پانچ لوگوں نے باری باری سے مبینہ طور پر ان کا ریپ کیا اور انھیں گھر میں بند کر کے فرار ہو گئے۔اس کے بعد خاتون نے پہلی منزل کے اس فلیٹ سے نیچے چھلانگ لگا دی۔ اس کوشش میں ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔20 مئی، 2017ریاست کیرالہ میں ایک 23 سالہ طالبہ نے اپنے گھر میں گھس کر آنے والے ایک مرد کا عضو کاٹ دیا جو انھیں ریپ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔طالبہ کے مطابق اس شخص نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ مذہبی پیشوا ہے۔پولیس نے کہا کہ ہری سوامی نامی اس مرد کو تشویش ناک حالت میں قریبی سرکاری ہسپتال لے جایا گیا۔(ز،ط)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.