Top Rated Posts ....
Search

Pakistani Google Par Sab Se Zayaada

Posted By: Ahmed on 23-07-2018 | 00:10:07Category: Political Videos, News


پاکستانی گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کرتے ہیں ؟گوگل انتظامیہ نےدنگ کر دینے والے اعدادوشمار جاری کر دیئے
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) دنیاکے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل پرپاکستانی سب سے زیادہ کیاسرچ کرتے ہیں اس کاپتہ چلالیاگیاہے .ایکسٹیر انٹرنیشنل نے گوگل کے آٹو سجیسٹ کے ذریعے پاکستانیوں کے بارے میں حیران کن بات سامنے لائی ہے کہ پاکستانی شہری دیگرممالک کےشہریوں کے برعکس گوگل پرسب سے زیادہ ڈرامے

سرچ کرتے ہیں جبکہ بھارتی شہری فلمیں اورمختلف قسم کی خوراکیں(کھانے پینے کی چیزیں) زیادہ تلاش کرتے ہیں .گوگل پرمختلف ممالک مختلف حوالوں سے مشہورہیں جن میں امریکہ یونیورسٹیوں کے حوالے پہنچاناجاتاہے ،چین چینی کے برتنوں،اسی طرح افغا نستان جنگی فلموں کی وجہ سے مشہورہے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق 28 جولائی کو پاکستان سمیت دنیا بھر مکمل چاند گرہن ہوگامحکمہ موسمیات نے آگاہ کیا ہے کہ رواں ماہ 27 اور 28 جولائی کی درمیانی شب کو مکمل چاند گرہن ہوگا. محکمہ موسمیات کے مطابق 27 اور 28 جولائی کی درمیانی شب 12 بج کر 30 منٹ پر ہونے والا چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں دیکھا جا سکے گا.یہ رواں سال ہونے والا دوسرا چاند گرہن ہے جو یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا، نارتھ امریکا، اٹلانٹک انڈین اوشین اور انٹارکٹیکا میں بھی دیکھا جا سکے گا.محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 28 جولائی رات 12 بج کر 30 منٹ پر مکمل چاند گرہن ہوگا جسے رات 1 بج کر 23 منٹ پر انتہائی واضح طور پر دیکھا جاسکے گا. چاند گرہن کا خاتمہ 28 جولائی کی صبح 4 بج کر 29 منٹ پر ہوگا. گرہن کے دوران زمین کا سایہ چاند پر پڑ رہا ہوتا ہے.واضح رہے کہ چاند اور زمین دونوں تاریک کُرے ہیں جو سورج سے روشنی حاصل کرتے ہیں.چاند اور سورج کے درمیان زمین کے آجانے سے روشنی چاند تک نہیں پہنچ پاتی یوں چاند کو گرہن لگ جاتا ہے. گرہن یا سورج گرہن مظاہر قدرت ہیں جن کا نحوست یا برے اثرات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا.28 جولائی کو پاکستان سمیت دنیا بھر مکمل چاند گرہن ہوگا۔(ز،ط)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.