Top Rated Posts ....
Search

Wah Teri Khair...Woh Khatoon Jis Ke Paas 165 Arab Hai

Posted By: Ahmed on 23-07-2018 | 00:05:01Category: Political Videos, News


واہ تیری خیر۔۔۔وہ پاکستانی خاتون کس کے پاس 165 ارب ہیں، لیکن کتنا ٹیکس ادا کر کے اپنی رقم پاکستان لے آئی؟ یہ کون ہے اور اس کا تعلق کس شہر سے ہے؟ جان آپ یقین نہیں کریں گے
کراچی (ویب ڈیسک)حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم کے تحت اب تک سب سے زیادہ ٹیکس کراچی کی رہائشی خاتون مریم علی نے دیا ۔انہوں نے تین ارب تیس کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے کالا دھن سفید کیا ۔ معلومات کے مطابق مریم علی کے تمام اثاثے اور

دولت بیرون ملک ہے جس کا حجم 165 ارب روپے ہے ۔مریم نے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اثاثوں اور دولت کو پاکستان لانے کے لیے اس پر دو فی صد کے حساب سے ٹیکس ادا کیا ہے ۔ واضح رہے کہ حکومت کی اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت اب تک55ہزار 225افراد نے اپنے اثاثے ظاہر کئے ۔ وزارت خزانہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیم کے بارے میں عوامی ردعمل مثبت ہے اور ظاہر کئے گئے غیر ملکی اور ملکی اثاثوں کی مالیت بالترتیب 577اور 1192ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔اثاثے ظاہر کرنے والوں نے تقریباً 97ارب روپے ادا کئے ہیں جن میں سے36ارب روپے غیرملکی اثاثوں پر اور 61ارب روپے ملکی اثاثوں پر وصول کئے گئے ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی مریم علی نامی خاتون نے 3 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس ادا کیا ہے ۔ انہوں نے سابق حکومت کی جانب سے دی جانے والی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت 165 ارب روپے کے غیر ملکی اثاثے ظاہر کیے ہیں اور ان اثاثوں پر ہی انہوں نے سوا تین ارب روپے سے زائد کا ٹیکس ادا کیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 10اپریل 2018 کو متعارف کرائی جانے

والی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت مجموعی طور پر 300 ملین ڈالر کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے۔ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت پاکستانیوں کو اپنے غیر ملکی اثاثے پاکستان لانے کی پیشکش کی گئی اور انہیں 2 سے 5 فیصد تک ٹیکس ادا کرکے اپنا کالا دھن سفید کرنے کا موقع دیا گیا۔ایک اندازے کے مطابق پاکستانیوں کے 150 ارب ڈالر کے اثاثے بیرون ممالک میں پڑے ہوئے ہیں اور اگر کوئی حکومت ان میں سے آدھے پیسے بھی پاکستان لانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو ہمیں بیرونی قرضوں کی ضرورت نہیں رہے گی اور ملک میں اچھی خاصی خوشحالی بھی آجائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی سے ہی تعلق رکھنے والے حبیب اللہ خان نے اسی سکیم کے تحت اپنے بیرون ممالک میں پڑے ہوئے سوا ارب ڈالر کے اثاثے ڈکلیئر کیے تھے۔ حبیب اللہ خان میگا گروپ کے بانی اور چیئرمین ہیں ، ان کے کاروبار میں کنٹینر ٹرمینل ، پاکستان کا شپنگ کا سب سے بڑا سسٹم شامل ہے ۔ وہ پاکستان میں دودھ کے تیسرے بڑے پروڈیوسر ہیں ، اس کے علاوہ بھی حبیب اللہ خان کے کاروبار پراپرٹی سمیت دیگر شعبوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔ مریم نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اثاثوں اور دولت کو پاکستان لانے کے لیے اس پر دو فی صد کے حساب سے ٹیکس ادا کیا ہے ۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.