Top Rated Posts ....
Search

2500 Saal Qabal Mandar Ki Daryaafat

Posted By: Ahmed on 22-07-2018 | 21:32:27Category: Political Videos, News


25سوبرس قدیم دیوملائی مندر کی دریافت ،ایسی چیز بر آمد ہوئی کے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا
استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکی کے وسطی علاقے میں یونانی عہد کے 2500سال قدیم مندر کی دریافت نے ماہرین آثار قدیمہ کیلئے تحقیق کے نئے افق کھول دیئے ہیں۔

ترکش میڈیا کے مطابق 25صدیا ں قدیم مندر کاسراغ ”کنک ماﺅنڈ“ نامی گاﺅں میں لگایا گیا ہے ۔اس قدیم مندر کو منظر عام پر لانے کے لئے تر ک اور اطالوی ماہرین آتارقدیمہ نے مل کر کام کیاہے ۔

آثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق مندر کا تعلق اس یونانی عہد سے ہے جو اس وقت دنیائے عالم میں عروج پر تھا ۔ماہرین کے مطابق مندر کی جگہ پر کھدائی کے دوران چینی مٹی سے بنائے گئے بیل کے ٹکڑے بھی بر آمد ہوئے ہیں۔مندر سے بر آمد ہونے والے بیل کے ان ٹکڑوں اور دیگر نودارات کو مقامی میوزیم کی زینت بنادیا گیا ہے جو شہریوں کے لئے گہری دلچسپی کا باعث ہیں۔


وسطی ترکی میں دریافت ہونیوالا قدیم یونانی عہد کا مندر

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.