Shadi Shuda Khilaadi Ka Jhoot Bol Kar 32 Saala Khatoon Se 2 Baar Rape
Posted By: Ahmed on 22-07-2018 | 20:48:16Category: Political Videos, Newsپریمیئر لیگ سے وابستہ شادی شدہ سٹارکھلاڑی کا جھوٹ بول کر32سالہ خاتون سے دوبار جنسی عمل ، متاثرہ نے کسی وقت بھی دھماکہ کرنے کا اعلان کردیا
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)پریمیئر لیگ سے وابستہ شادی شدہ برطانوی سٹا ر فٹ بالر کی 32سالہ خاتون سے دو مرتبہ رنگ رلیاں ، منہ بند رکھنے کیلئے بھاری رقم پیشکش مگر خاتون نے اپنی بیوی کے ساتھ بے وفائی کے مرتکب ہونے والے اس شخض کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ کرلیا ۔
برطانوی خبر رساں ادارے ”سن“ کے مطابق34سالہ مائلہ بونٹ کا کہنا ہے کہ اس نے پریمیئر فٹ لیگ کے کھلاڑی کے ساتھ ایک رات میں دو بار جنسی عمل کیا کیونکہ اس کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ یہ شخص شادی شدہ ہے ۔مائلہ کے مطابق ان کی ملاقات کے یورپ کے ایک شہر میں ہوئی تھی لیکن مجھے بعد میں پتہ چلا کے اس نے میرے ساتھ جنسی عمل کرنے کے بعد غلط فون نمبر دیا ہے ۔
خاتون کے مطابق بعد میں اس شخص کا پتہ چلالیا گیا اور یہ بھی پتہ لگ گیا کہ سٹار فٹ بالر شادی شدہ شخص ہے اور میرے ساتھ اس نے جھوٹ بولا تھا کہ وہ غیر شادی شدہ ہے ۔مائلہ کا کہنا ہے کہ وہ اس کھلاڑی کا نام قانونی وجوہات کی بناءپر نہیں بتارہی جوشادی شدہ اور بچے ہونے کے باوجو بھی باہر غلط حرکات کرتا پھرتا ہے ۔
مائلہ نے اس شخص کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ایک ہوٹل میں ملے تھے اور وہ ٹیبل پر میرے سامنے اپنے ایک دوست کے ساتھ بیٹھا تھا اور سا تھ کچھ اور لوگ بھی تھے ۔وہ اور اس کا دوست مکمل طور پر مجھے دیکھ رہے تھے ۔ مجھے اس فٹ بالر میں بڑی کشش محسوس ہوئی ۔ وہ واقعی بڑا دل پھینک نکلا اور جب میں نے اس سے پوچھا کہ وہ غیر شادی شدہ ہے تو اس نے کہا کہ ہاں میں غیر شادی شدہ ہوں۔
اور پھر ہم بس ایک دوسرے کے لئے تھے ۔ ہم نے بھرپور طریقے سے شراب پی اور اس نے مجھے کہا کہ چلو اب کمرے میں چلتے ہیں۔
مائلہ نے بتایا کہ کمرے میں جاکر اس نے دومرتبہ میرے ساتھ جنسی عمل کیا اور یہ عمل کرتے وہ بہت پر اعتماد تھا لیکن بعد میں مجھے پتہ چلا کہ وہ شادی شدہ ہے تو میں مجھے بہت غصہ آیا اور اب میں اس کے ساتھ کچھ کرنا چاہتی ہوں۔خاتون نے بتایا کہ فٹ بالر نے اپنے ایک دوست کے ذریعے سے مجھے بلوا کر منہ بند ر کھنے کیلئے بھاری رقم کی پیشکش کی ہے کہ میں کہوں کہ ہم ہوٹل میں تھے اورپاس دوسرے لوگ تھے اور ہم نے جنسی عمل نہیں کیاہے ۔
مائلہ نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ اس شخص کی بیوی کو یہ سچائی معلوم ہونی چاہئے کیونکہ وہ سچ جاننے کا استحقاق رکھتی ہے اور عوام کو بھی پتہ چلنا چاہئے کہ یہ شخص ایک فراڈیا ہے ۔