Mulak Aur Fauj Ke Khilaaf Saazish Ho Rahi Hai - Imran Khan
Posted By: Ahmed on 22-07-2018 | 20:14:23Category: Political Videos, Newsملک اور فو ج کے خلاف سازش ہورہی ہے ، ہمارا مقابلہ جمہوری قوتوں سے نہیں بلکہ مافیا ز سے ہے :عمران خان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ راﺅ انوار جیسے لوگ ڈال کر پو لیس کوتباہ کیا گیا ہے ۔
فوج کے خلاف سازش ہو رہی ہے ، ہمارا مقابلہ جمہوری قوتوں سے نہیں بلکہ مافیاز سے ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق عذیر بلوچ زرداری اور اس کی بہن کہنے پر لوگوں کومارتاتھا ، شوگر ملوں پر قبضہ کیا جاتا تھا ، بلاول ہاﺅس کے گرد گھر بندوق کے زور پر خالی کروائے گئے اور یہ سب کرنے کیلئے سندھ پولیس اس کی حفاظت کرتی تھی ۔ انہوں نے کہا کا مجھ کو ہنسی آتی ہے کہ اس کو یہ جمہوریت کہتے ہیں۔اندر ون سندھ زرداری مافیا کا زور تھا ۔
عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کو داد دیتا ہوں کہ انہوں نے نوازشریف کو مافیا کا گارڈ فادر کہا ۔ پولیس جس کاکام عوام کو تحفظ دینا ہے اس کو ڈاکے مارنے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ جمہوری لوگوں سے نہیں بلکہ مافیا سے ہے جن کا کام اس ملک میں پیسے بنا کر باہر لے جانا ہے ۔ یہ ملک پر قبضہ کرکے بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ سب سے زیادہ پڑھے لکھے ہیں ۔ ان کو سمجھ لینا چاہئے کہ آپ پر 25جولائی کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ 2013کے الیکشن سے تین روز قبل میں نے ہسپتال کے بستر سے کہا تھا کہ میں تو پانچ سال برداشت کرلوں لیکن کیا پاکستان کے لوگو تم برداشت کرسکو گے!
عمران خان نے کہا کہ انہوں نے میثاق جمہوریت ذاتی مفادات کے لئے کیا تھا ۔ ٹیکس کی مد میں جوپیسہ اکٹھا کیا جاتا ہے وہ چوری اور منی لانڈنگ کی نذر ہو جاتا ہے ۔ کے پی میں غربت آدھی ہوئی ہے ۔ پولیس کا نظام اور تعلیم کا نظام کے پی میں ہم نے ٹھیک کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے موقع دیا کہ میں ثابت کرکے دکھاﺅں کہ کراچی کو کیسے ٹھیک کرنا ہے ۔ میئر کا ڈائریکٹ انتخاب کروائیں گے ۔ کراچی میں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔پیپلز پارٹی اندرون سندھ سے منتخب ہوتی ہے اس کو کراچی کی فکر نہیں ہے اور ایم کیو ایم کراچی سے منتخب ہوتی ہے اور کہتی ہے کہ ہمارے پاس اختیارات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ غربت اندرون سندھ میں ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ پہلے ہی سے تیاری کررہے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی اور اس کے ساتھ ہندوستان کے میڈیا کو بڑی فکر ہے کہ پاکستان کے الیکشن میںدھاندلی ہورہی ہے ۔ ان کو نوازشریف کی فکر ہے کیونکہ اسے نے فوج کو بدنام کیا ہے ۔ ماضی میں فوج پر کئی بار تنقید کی گئی ۔ جنہوں نے فوج پر تنقید کی انہوں نے اس کی تعریف کی ۔ یہ ہر فورم پر فوج کو بدنام کرتے ہیں۔ ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی ہے۔ اگر فوج نہ ہوتی تو کراچی میں امن کیسے ہوتا ؟ اگر کراچی میں رینجرز آپریشن نہ کرتے تو کیا جان و مال کی حفاظت تھی ؟انہوں نے کہا کہ ملک او ر فوج کے خلاف سازش چل رہی ہے ۔ جن مسلمان ملکوں کے پاس فوج مضبوط نہیں تھی ان کا حشر کردیا گیا ہے ۔ ہمیں خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ ہم پر مضبوط فوج ہے اگر ہمارے پاس مضبوط فوج نہ ہوتی تو اس وقت تک ملک کے چار حصے ہوجانے تھے ۔