Top Rated Posts ....
Search

Hanif Abbasi Ko Sazaa Dene Par Muaamle Par...

Posted By: Ahmed on 22-07-2018 | 01:56:17Category: Political Videos, News


حنیف عباسی کو سزا دینے پرمعاملے پر جج کی نرمی۔۔۔ایفی ڈرین کیس کی اصل سزا کیا ہے؟ (ن) لیگیوں کے ہوش اڑا دینےو الی خبر آ گئی
لاہور (ویب ڈیسک) معروف قانون دان اور جنسی ہراسگی کیس میں اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل محمد احمد پنسوٹا نے دعویٰ کیا ہے کہ حنیف عباسی کے معاملے میں سزا میں نرمی کی گئی ہے ورنہ انسداد منشیات کے اس قانون کے تحت سزائے موت دی جاتی ہے۔حنیف عباسی کی سزا پر تبصرہ کرتے ہوئے،

محمد احمد پنسوٹا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ حنیف عباسی کی انسداد منشیات ایکٹ 1997 کی دفعہ 9 کے تحت عمر قید کی سزا جج کی جانب سے برتے گئے نرم رویے کی وجہ سے ہے۔اگر جج حنیف عباسی کے ساتھ نرم رویہ نہ رکھتا تو سزائے موت دی جاتی لیکن اسے گریز فارما کا پارٹنر ہونے کے باعث چھوٹ دی گئی ۔خیال رہے کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں بھی لکھا ہے کہ حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جارہی ہے ، چونکہ حنیف عباسی گریز فارما میں رضیہ زاہد بختاوری کے پارٹنر ہیں اس لیے ان کے فیصلے میں نرمی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنادی گئی۔راولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت کے جج سردار اکرم خان کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد حنیف عباسی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ 363 کلو گرام ایفیڈرین کا درست استعمال کیا گیا جبکہ ملزم حنیف عباسی باقی ایفیڈرین کے استعمال کا ثبوت نہ دے سکے۔عدالت نے ایفیڈرین کیس کے باقی7 ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔

عدالت نے دوپہر سوا بارہ بجے سے فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے رات گیارہ بجے سنایا گیا۔انسداد منشیات فورس کے اہلکاروں نے حنیف عباسی کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا، ان کے ہمراہ رینجرز کے اہلکار بھی موجود تھے۔انسداد منشیات عدالت کے جج جسٹس محمد اکرم کے فیصلے کے بعد عدالت کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے احتجاج کیا، عدالت کی کھڑکی کے شیشے اور گملے بھی توڑ دیے، حنیف عباسی کارکنوں کو روکتے رہے۔ خیال رہے کہ حنیف عباسی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 راولپنڈی سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے اور اس حلقے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔حنیف عباسی سزا کے بعد الیکشن کے لیے بھی نااہل ہوگئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان جاری کرے گا۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کسی آزاد امیدوار کو شیر کا نشان الاٹ کرنے کی درخواست دے سکتی ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق درخواست ملنے کے بعدالیکشن کمیشن شیر کا نشان الاٹ کرنے پر غور کرے گا اور درخواست کے بعد نئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا خرچہ درخواست گزار سے لیا جائے گا۔انسداد منشیات عدالت کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے رد عمل میں کہا کہ ’تازہ فیصلہ آیا ہے کہ ایک اور ن لیگی اڈیالہ جیل جارہا ہے‘۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.