Top Rated Posts ....
Search

2 Roz Baad Election Hain Aur Main...

Posted By: Akram on 22-07-2018 | 01:51:43Category: Political Videos, News


’’ دو روز بعد الیکشن ہیں اور میں ۔۔۔۔‘‘چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایسا دبنگ اعلان کر دیا کہ آپ یقین نہیں کر یں گے
کراچی (ویب ڈیسک)چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ میراکو ئی ذاتی ایجنڈا اور مفاد نہیں6ماہ پہلے کراچی جیساتھا اب اس میں تبدیلی آئی ہے،دو دن بعد الیکشن ہیں اس لئے آج ایسی کوئی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے الیکشن پر اثر پڑے۔ گریٹر کراچی سیوریج ٹریٹمنٹ

پلانٹ کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے لو گ دیامر اور بھاشاڈیمز بننے پربہت خوش ہیں وہاں پانی کے چشمے بہہ رہے ہیں،ہمیں گلگت والوں کو ان کی شناخت بھی دینی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امیر ہانی صاحب نے وقت سے پہلے ٹارگٹ پورا کیاا ن کے لئے تالی بجانا چاہتا ہوں،واٹر کمیشن نے جس دیانت داری سے کام کیا اس کی مثال نہیں ملتی، 6ماہ پہلے کراچی جیساتھا اب اس میں تبدیلی آئی ہے، 6ماہ میں کراچی سے کافی کچڑا صاف ہوا ہے،دو دن بعد الیکشن ہیں اس لئے آج ایسی کوئی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے الیکشن پر اثر پڑے،آئندہ نسلوں کو بہتر پاکستان دے کر جا نا ہے آج پیدا ہونے والا ہر بچہ 1لاکھ 17ہزار روپے کا مقروض ہے۔ ثاقب نثار کا مزید کہنا تھا کہ پانی کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں ،میراکو ئی ذاتی ایجنڈا اور مفاد نہیں،ہرایک کہہ رہا کہ پانی کے بغیر پاکستان کا وجود نہیں،پانی زندگی سے جڑاہے اس کے بغیر زندگی کا تصور نہیں،پانی آئندہ نسلوں کی امانت ہے ۔دوسری جانب ایک خبر مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں محمد ثاقب نثارنے گریٹر کراچی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کردیا،

واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ 180 ملین گیلن گندے پانی کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ٹریٹمنٹ پلانٹ کادورہ کیا اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔چیف جسٹس پاکستان ماڑی پور میں ٹریٹمنٹ پلانٹ کے افتتاح کے لئے پہنچے تو سربراہ واٹر کمیشن جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی نے چیف جسٹس کااستقبال کیا،ٹریٹمنٹ پلانٹ واٹر کمیشن کی ہدایت پرکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے تعمیر کیا جس کے تحت ٹریٹمنٹ پلانٹ سے سیوریج کاپانی ٹریٹ کرکے سمندربردکیاجائے گا،منصوبے کو پچاس فیصد صوبائی اور پچاس فیصد وفاق نے فنڈز دیے ہیں جبکہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی کل لاگت 36.117ملین سے زائد ہے،واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ یومیہ 77ملین گیلن گندے پانی کو صاف کرے گاجبکہ یہ پلانٹ 180 ملین گیلن گندے پانی کو صاف کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی کراچی آمد کے موقع پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر سرکاری کوارٹرز میں رہنے والے افراد گھر خالی کرانے کے نوٹس ملنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر مظاہرین سے ملنے پہنچ گئے اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آ پ کی بھلائی کیلئے ایک واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کرنے جارہا ہوں ، مجھے معلوم ہے کہ آپ صبح چھ بجے سے میرا انتظار کر رہے ہیں ، مجھے آپ کے دکھ کا احساس ہے ، ایک بجے تک واپس آ کر آپ کا مسئلہ سنوں گا ۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.