Top Rated Posts ....
Search

Bechaare PTI Waalon Ka Hashar Nashar Hi Ho Gaya

Posted By: Ahmed on 22-07-2018 | 01:50:34Category: Political Videos, News


بے چارے پی ٹی آئی والوں کا تو حشر نشر ہی ہو گیاکیونکہ۔۔۔ بخااور بھٹو نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ کھلاڑیوں کے تن بدن میں آگ لگ جائے گی
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کے جلسوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کا تو حشر نشر ہی ہوگیا ہے۔جلسوں کی ناکامی کا جواز برسات کو بنایا جائے یا گرمی کو حقائق کچھ اور ہی ہیں،

اپنے ایک بیان میں بختاور بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کیلئے بے چارے کا لفظ استعمال کیا ہے اور کہا ہے کہ ویڈیوز کو تو فوٹو شاپ بھی نہیں کیا جاسکتا۔ انکا کہنا تھا کہ جلسوں کی ناکامی کا جواز برسات کو بنایا جائے یا گرمی کو، لیکن حقائق کچھ اور ہی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ ان کی مقبولیت فیس بک اور اشتہاروں تک محدود ہے۔ بختاور بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جیالوں نے اپنے چیئرمین کیلئے نہ بارش کی پروا کی اور نہ ہی تپتے سورج کی، جیالے بارش میں بھی رات کو3تین بجے تک اپنے چیئرمین کا انتظار کرتے رہے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ تمام قوتیں جو سمجھتی تھیں کہ بھٹو اور بے نظیر کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی ختم ہوگئی ، ملک بھر میں کامیاب ریلیاں ان قوتوں کو جواب ہے۔تھرپارکر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ میں بتانا چاہتا ہوں کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف کٹھ پتلی اتحاد بنائے جاتے ہيں لیکن عوام نے ہمیشہ انہیں شکست دی، جیالے مشرف، ضیاء اور لاشوں سے نہیں ڈرتے۔بلاول نے کہا کہ ہم جمہوریت پسند ہیں اور جمہوریت کا دفاع کریں گے۔علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا ڈیرہ مراد جمالی میں کل ہونے ولا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے۔رہنما پی پی میر صادق عمرانی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا جلسہ سیکیورٹی خدشات کی بناء پر منسوخ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد اور الیکشن کمیشن نے جلسے کی اجازت نہیں دی، جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی تو شفاف الیکشن کیسے ہوں گے؟(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.