PTI Ki Hakoomat Na Aayi Toh Imran Khan...
Posted By: Abid on 22-07-2018 | 00:59:34Category: Political Videos, Newsتحریک انصاف کی حکومت نہ آئی تو عمران خان کیا کام کرنے والے ہیں؟پی ٹی آئی نے دو ٹوک اعلان کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بیساکیوں پر چلنے والی حکومت کی نسبت مضبوط اپوزیشن کا کردار کرنے میں خوشی محسوس ہو گی، الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہئیں جس میں سب کو یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے
ہفتہ کو پارلیمنٹ کے باہر آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شبلی فراز نے کہاکہ تحریک انصاف کا مینڈیٹ ملک میں احتساب اور شفافیت ہے ، جس پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، ہم اقتدار برائے اقتدار کے نظریے پر یقین نہیں رکھتے، ملک پرگزشتہ 70سال سے ایک ہی سوچ اور نظریے کی حکومت رہی ہے، جس کو پہلی بار تحریک انصاف نے چیلنج کیا، ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ملک میں اقتدار خواص کا نہیں عوام کا ہونا چاہیے، اسی وجہ سے دھرنے دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی اور مسلم لیگ دونوں ایک ہی سوچ اور نظریے کے لوگ ہیں، وہ باریاں لگا رہے تھے، ملک کو لوٹنے کیلئے باریاں لگی ہوئی تھیں، میاں نواز شریف کی جانب سے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اصل میں نوٹ کو عزت دو ہے، پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے بس ریپڈ منصوبے میں کرپشن اور ہیلی کاپٹر کیس کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم اس سے پریشان نہیں، عمران نے ہیلی کاپٹر اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ عوام کی سہولیات بلین ٹری کیلئے استعمال کئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے ملک میں احتساب کا عمل شروع کیا،
موجودہ الیکشن کمیشن کو سب سے زیادہ اختیارات دیئے گئے ہیں، دھاندلی کا الزام وہ جماعتیں لگا رہی ہیں جو کسی نہ کسی طرح ماضی میں مستفید ہوتی رہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات میں اکثریت نہ ملی تو اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دیں گے، ہماری جدوجہد کا مقصد ملک میں اصلاحات لانا ہے ملک میں لوٹے ہوئے خزانے کو واپس لانا ہے، عمران کے احتساب کو خوش آمدید کہیں گے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی منشیات فروخت کر رہے تھے لیکن پکڑے گئے۔ایفی ڈرین کوٹا کیس میں حنیف عباسی کی سزا پر رد عمل دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایفی ڈرین کوٹا کیس اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی منشیات فروخت کر رہے تھے لیکن پکڑے گئے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تازہ خبر آئی ہے کہ ایک اور ن لیگی اڈیالہ جیل جا رہا ہے، حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا ہو گئی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنانے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے کی ٹائمنگ بتا رہی ہے کہ فیصلہ نا انصافی پر مبنی ہے۔(ف،م)