Top Rated Posts ....
Search

EP Hichkiyon Ko Ek Lamhe Mein...

Posted By: Pango on 21-07-2018 | 21:16:09Category: Political Videos, News


EPہچکیوں کو کوایک لمحے میں ختم کرنے کیلئے ایک آسان نسخہ
لاہور(ویب ڈیسک)کئی مرتبہ بیٹھے بٹھائے شروع ہونیوالی ہچکی اذیت ناک بن جاتی ہے ۔ اگر آپ کو ہچکی لگی ہوئی ہے تو ایک یا دو چمچ چینی کھا لیجیے کیونکہ چینی ہمارے جسم کی توجہ ہچکی سے ہٹا دیتی ہے، جس سے ہچکی رک جاتی ہے۔یوں تو عموماََ آپ نے سنا ہو گا کہ ایک سیب روزانہ کھانے سے انسان کو ڈاکٹر کے پاس نہیں جانا پڑتا

مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ یہ پیلے اور زرد دانتوں کیلئے بھی نہایت مفید ہے۔کیو نکہ سیب میں میلک ایسڈ اور دیگر ایسے خواص پائے جاتے ہیں جو دانتوںپیلاہٹ کو ختم کرکے انہیں سفید اور چمکدار بناتے ہیں۔عموماََ خواتین و حضرات اپنی آنکھوں کےگرد نمودار ہونے والے سیاہ حلقوں سے انتہائی پریشان نظر آتے ہیں جو ان کی شخصیت اور حسن پر کسی گرہن کی مانند معلوم ہوتے ہیں۔ اگر آپ کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ چکے ہیں تو اس کے لیے ’ٹی بیگ‘ بہترین چیز ہیں۔ استعمال کے بعد ٹی بیگز کو ٹھنڈا کرکے کچھ دیر کے لیے آنکھوں کے اوپر رکھ لیں۔چونکہ چائے کی پتی بہتریناینٹی آکسیڈنٹ ہوتی ہے لہٰذاآپ کا یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔بہترین نتائج کے لیے بیگز کو فریج میں ٹھنڈا کریں۔بالوں کے گرنے سے جہاں خواتین وہاں مرد حضرات بھی پریشان دکھائی دیتے ہیںمگر اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، بالوں کا گرنا روکنے کیلئے سر میں پیاز کے پانی کا مساج کریں اس سے بالوں کا گرنا بندھ ہو جائے گا اور ان کی بڑھوتری شروع ہوجاتی ہے۔ پیاز میں سلفر بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو بالوں کے لیے بہت مفید عنصر ہے۔ دردشقیقہ کے مریض افراد اگر فوری طور پر سر میں ہونیوالے اس درد سے نجات حاصل کرنا چاہتے تو برف کا ایک ٹکڑا لے کر اپنی گردن کے پچھلے حصے پر رگڑیں۔برف آپ کی ان عصبی بافتوں کو بے حس کر دے گی جو درد کے سگنل بھیج رہی ہیں۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.