Top Rated Posts ....
Search

Election Se Qabal Bade Pemaane Par Dhaandli

Posted By: Mangu on 21-07-2018 | 19:07:02Category: Political Videos, News


الیکشن سے قبل بڑے پیما نے پر دھاندلی ۔۔۔۔۔ منصوبہ ساز رنگے ہاتھوں گرفتار
سیہون(ویب ڈیسک) انتخابات 2018 سے قبل بڑی دھاندلی کی خبر آگئی ہے، سیہون میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ٹھپہ مافیا سرگرم ہو گیا، پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے قدیم شہر سیہون شریف میں ٹھپہ مافیا سرگرم ہو گیا ہے، پی ایس 80 کے انتخابی حلقے

میں ابھی سے دھاندلی شروع ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس 80 سیہون کے ایجوکیشن آفس میں ٹھپے مارے جا رہے تھے، اس انتخابی حلقے سے سابق وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔پولیس نے قربان علی کے دفتر سے پری پول رِگنگ کے الزام میں ایک شخص عزیز راہو پوٹو کو گرفتار کرلیا ہے۔ دھاندلی پیپلز پارٹی کے امیدوار سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حلقے میں کی گئی۔ذرائع کے مطابق عزیز راہو کا تعلق پیپلز پارٹی سے بتایا جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عزیز راہو پوٹو ایجوکیشن آفس میں بیٹھ کر امیدوار مراد علی شاہ کے انتخابی نشان پر ٹھپے لگا رہا تھااورملزم سے 200 سے زائد ٹھپے لگے پوسٹل بیلٹ پیپرز بر آمد کر لیے گئے ہیں جس پر ڈی آئی جی حیدر آباد سلطان خواجہ نے کہا ہے کہ ایس ایس پی جام شورو کو سیہون روانہ کر دیا گیا ہے جو واقعے کی انکوائری کریں گے جبکہ دوسری طرف نگراں وزیرِ اعلیٰ نے سیہون میں بیلٹ پیپرز کا آزخود ٹھپے لگانے کی خبر کا نوٹس لے لیا ہےاورانھوں نے ڈی سی جام شورو اور ایس ایس پی جام شورو سے رات 9 بجے تک رپوٹ طلب کرلی ہے۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.