Top Rated Posts ....
Search

Breaking News: Pakistan No. 5 Par

Posted By: Abid on 21-07-2018 | 10:57:15Category: Political Videos, News


تازہ ترین عالمی ون ڈے رینکنگ : پاکستان کس نمبر پر آگیا ؟ شاندار خبر ملاحظہ کیجیے
لاہور(ویب ڈیسک) عالمی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان نے پانچویں پوزیشن محفوظ کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف سیریز میں پہلے 4ون ڈ ے میچز میں کامیابی کے ساتھ ہی گرین شرٹس نے رینکنگ میں اپنی پانچویں پوزیشن محفوظ بنا لی ہے ۔ انگلینڈ 127پوائنٹس کے ساتھ اس وقت رینکنگ میں سرفہرست ہے،

اس کے بعد دیگر ٹاپ 13 میں بالترتیب بھارت (121)، جنوبی افریقہ (113)، نیوزی لینڈ (112)، پاکستان (104)، عالمی چیمپئن آسٹریلیا (100)، بنگلہ دیش (93)، سری لنکا (77)، ویسٹ انڈیز (69)، افغانستان (63)، زمبابوے (54)، آئرلینڈ (38)، سکاٹ لینڈ (28) اور متحدہ عرب امارات (18) شامل ہیں، پانچویں پوزیشن پر موجود گرین شرٹس کو تنزلی سے بچنے کے لیے زمبابوے سیریز میں 1۔4 سے فتح درکار تھی ،جنوبی افریقہ کو تیسری پوزیشن بچانے کے لیے سری لنکا کو 5-0سے کلین سویپ کرنا ہوگا،،بنگلہ دیش،، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے لیے بھی اپنی پوزیشن بہتر بنانے کا موقع ہوگا۔ون ڈے بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنی ٹاپ پوزیشن مستحکم بنا چکے ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر موجود بابر اعظم ان سے 96 پوائنٹس کا خسارہ کم کرنے کی کوشش کریں گے،قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان بھی ون ڈے سیریز میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹاپ 10بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہونے پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں ۔ون ڈے باﺅلرز میں سرفہرست جسپریت بمرا انجری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوچکے ہیں،ان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فاسٹ باﺅلر حسن علی تیسری پوزیشن سے ٹاپ پر جگہ بنانے کے لیے پر تول رہے ہوں گے، دونوں پیسرزکے درمیان 76پوائنٹس کا فرق ہے،دوسرے نمبر پر موجود لیگ سپنر راشد خان پاکستانی پیسر سے 52پوائنٹس آگے لیکن اس دوران ایکشن میں نہیں ہوں گے۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.