Top Rated Posts ....
Search

Breaking News: Election Ke Din...

Posted By: Akbar on 20-07-2018 | 18:44:34Category: Political Videos, News


بریکنگ نیوز : الیکشن کے دن مشہور سوشل میڈیا ویب سائٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر سے گستاخانہ مواد نہ ہٹائے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کو ہی ٹویٹر انتظامیہ کو خط لکھنے کا حکم دیا ہے ۔ جمعہ کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے

کے فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔عدالت کو بتایا گیا کہ تاحال ٹویٹر سے گستاخانہ مواد نہیں ہٹایا گیا۔اس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2 مئی کو گستاخانہ مواد کیس کا فیصلہ سنایا، ٹویٹر پر اب بھی گستاخانہ مواد کیوں موجود ہی ابھی احکامات دے کر ٹویٹر بند کرا سکتا ہوں، ٹویٹر بند ہوا تو سیاسی لیڈر روئیں گے کہ ہماری الیکشن مہم متاثر ہو گئی ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ متعلقہ حکام عدالتی احکامات کی روشنی میں ٹویٹر انتظامیہ کو آج ہی خط لکھیں، آئندہ سماعت تک گستاخانہ مواد ختم نہ ہوا تو پاکستان میں ٹویٹر بلاک کر دیں گے۔۔عدالت نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری عہدے کے افسر کو عدالتی معاون مقرر کرے اور آئی جی پولیس درخواست گزار سلمان شاہد کو مکمل سیکورٹی فراہم کریں۔ عدالت نے گستاخانہ مواد عملدرآمد کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.