Top Rated Posts ....
Search

Jaan Rab Di Te Vote...Da NA 167

Posted By: Ahmed on 20-07-2018 | 18:43:26Category: Political Videos, News


جان رب دی تے ووٹ ۔۔۔۔ دا : این اے 67 جہلم کی عوام نے فیصلہ سنا دیا
جہلم (ویب ڈیسک)جلسے میں جائیں یا نہ جائیں لیکن ووٹ فواد چوہدری کا ہے۔این اے 67 کی عوام نے فلاپ سیاسی شو کے باوجود تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس وقت ہر جگہ الیکشن کے چرچے ہیں۔ایک جانب عوام الیکشن 2018 کے

انتخابات پر نظریں لگائے بیٹھے ہیں تو دوسری جانب سیاسی پنڈت بھی اس الیکشن کو پاکستان کی پارلیمانی سیاست کا اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مسلسل تیسری مرتبہ انتقال اقتدار کا مرحلہ جمہوری طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔۔الیکشن تو 25 جولائی کو ہی انعقاد پذیر ہوں گے مگر انتخابی معرکے کا زور کس کے سر رہے گا اس پر چہ میگوئیاں ابھی سے شروع ہو چکی ہیں۔ہر سیاسی پہلوان اپنے مخالف کو سیاسی میدان میں شکست دینے کے لیے بیتاب ہوچکا ہے۔اس حوالے سے مختلف حلقوں میں سروے بھی کروائے جارہے ہیں۔اہم ترین حلقوں میں ہونے والے سروے انتخابات کے نتائج کے حوالے سے ایک عمومی اندازہ بھی پیش کررہے ہیں جس سے صورتحال واضح ہو رہی ہے کہ کس علاقے میں کس امیدوار کی سیاسی ساکھ زیادہ تگڑی ہے۔اس حوالے این اے 67 میں بھی نجی ٹی وی کی جانب سے سروے اور روڈ شو کروایا گیا۔۔این اے 67 وہی حلقہ ہے جہاں سے اس مرتبہ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری الیکشن میں حصہ لیں گے۔روڈ شو میں عوام نے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا تاہم ایک جانب جہاں مسلم لیگ ن کے حامیوں نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا بھر پور اعلان کیا تو وہیں

تحریک انصاف کے ووٹرز نے بھی تحریک انصاف کی فتح کا اعلان کیا۔اس حوالے سے عوام کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی دیکھنے میں آئی جنہوں نے گزشتہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دئیےب تھے مگر اب انکا رحجان پاکستان تحریک انصاف کی جانب ہو چکا ہے۔جن لوگوں نے مسلم لیگ ن سے بیزاری کا اظہار کیا انکا کہنا تھا کہ ہم پرانے لوگوں کو بہت آزما چکے ہیں اب نئی قیادت کو آنا چاہیے اور وہ صرف عمران خان ہی ہو سکتے ہیں جبکہ لیگی ووٹروں کا کہنا تھا کہ کام مسلم لیگ ن نے کروائے ہیں تو شیر ہی جیتے گا۔یاد رہے کہ 2 روز قبل تحریک انصاف نے جہلم میں فلاپ سیاسی شو کروایا تھا جس کے باعث یہ تاثر عام ہو رہا تھا کہ تحریک انصاف اس حلقے سے ہار جائے گی۔جلسے میں جائیں یا نہ جائیں ،،ووٹ فواد چوہدری کا ہے۔ این اے 67 کی عوام نے فلاپ سیاسی شو کے باوجود تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس وقت ہر جگہ الیکشن کے چرچے ہیں۔ایک جانب عوام الیکشن 2018 کے انتخابات پر نظریں لگائے بیٹھے ہیں تو دوسری جانب سیاسی پنڈت بھی اس الیکشن کو پاکستان کی پارلیمانی سیاست کا اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مسلسل تیسری مرتبہ انتقال اقتدار کا مرحلہ جمہوری طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔۔الیکشن تو 25 جولائی کو ہی انعقاد پذیر ہوں گے مگر انتخابی معرکے کا زور کس کے سر رہے گا اس پر چہ میگوئیاں ابھی سے شروع ہو چکی ہیں۔ہر سیاسی پہلوان اپنے مخالف کو سیاسی میدان میں شکست دینے کے لیے بیتاب ہوچکا ہے۔

اس حوالے سے مختلف حلقوں میں سروے بھی کروائے جارہے ہیں۔اہم ترین حلقوں میں ہونے والے سروے انتخابات کے نتائج کے حوالے سے ایک عمومی اندازہ بھی پیش کررہے ہیں جس سے صورتحال واضح ہو رہی ہے کہ کس علاقے میں کس امیدوار کی سیاسی ساکھ زیادہ تگڑی ہے۔اس حوالے این اے 67 میں بھی نجی ٹی وی کی جانب سے سروے اور روڈ شو کروایا گیا۔۔این اے 67 وہی حلقہ ہے جہاں سے اس مرتبہ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری الیکشن میں حصہ لیں گے۔روڈ شو میں عوام نے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا تاہم ایک جانب جہاں مسلم لیگ ن کے حامیوں نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا بھر پور اعلان کیا تو وہیں تحریک انصاف کے ووٹرز نے بھی تحریک انصاف کی فتح کا اعلان کیا۔اس حوالے سے عوام کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی دیکھنے میں آئی جنہوں نے گزشتہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دئیےب تھے مگر اب انکا رحجان پاکستان تحریک انصاف کی جانب ہو چکا ہے۔جن لوگوں نے مسلم لیگ ن سے بیزاری کا اظہار کیا انکا کہنا تھا کہ ہم پرانے لوگوں کو بہت آزما چکے ہیں اب نئی قیادت کو آنا چاہیے اور وہ صرف عمران خان ہی ہو سکتے ہیں جبکہ لیگی ووٹروں کا کہنا تھا کہ کام مسلم لیگ ن نے کروائے ہیں تو شیر ہی جیتے گا۔یاد رہے کہ 2 روز قبل تحریک انصاف نے جہلم میں فلاپ سیاسی شو کروایا تھا جس کے باعث یہ تاثر عام ہو رہا تھا کہ تحریک انصاف اس حلقے سے ہار جائے گی۔(ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.