Imran Khan Wazir E Azam Aur...
Posted By: Akbar on 20-07-2018 | 18:40:14Category: Political Videos, Newsعمران خان وزیر اعظم اور ظفراللہ خان جمالی صدر پاکستان ۔۔۔۔ پاکستانی تاریخ کی ایسی پیشگوئی جو بڑے بڑوں کے چھکے چھڑا دے گی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ،میر ظفر اللہ خان جمالی صدر ہونگے،تحریک انصاف عام انتخابات کے نتیجے میں قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں حاصل کرے گی ۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک کے وزیراعظم اور ظفراللہ جمالی پاکستان کے صدر ہوں گے، ایک مقامی اخبار نے
غیر جانبدار حلقے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں 130 سے 150 سیٹیں حاصل کرے گی اور عمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم بنایا جائے گا جبکہ ظفراللہ جمالی پاکستان کے صدر ہوں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد میاں سومرو کو سپیکر قومی اسمبلی بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بھی تحریک انصاف کا ہو گا اور عمران خان اگست کے پہلے ہفتے میں وزیراعظمکا حلف اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ ملک میں صدارتی انتخابات اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ میر ظفراللہ جمالی کو ممنون حسین کے بعد صدر بنایا جائے گا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق انتخابی مہم کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے قافلے پر مشتعل افراد نے پتھراؤ کردیا تاہم سابق وزیراعظم اس واقعے میں محفوظ رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی یوسی گہل کے علاقہ کوہٹی کاکڑائی میں انتخابی مہم کے سلسلے میں پہنچے تو بعض مشتعل افراد نے ان کے قافلے پر پتھراؤ کردیا، سنگ باری کرنے والے افراد مقامی سطح پر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور ترقیاتی کام نہ ہونے پر مشتعل تھے۔پتھراؤ کے باعث قافلے میں شامل ایک نوجوان زخمی ہوا جس کی شناخت بشارت عباسی کے نام سے ہوئی ہے ٗ۔(ش۔ز۔م)