13 July Ko Jo Shahbaz Sharif Aur Noon...
Posted By: Pango on 19-07-2018 | 06:40:44Category: Political Videos, News13 جولائی کو شہباز شریف اور (ن) لیگ نے جو پسپائی دکھائی نواز شریف جیل سے باہر آنے کے بعد اس کا کیا انتقام لیں گے ؟ صف اول کے تجزیہ کار نے پیشگوئی کر دی
لاہور (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کا یہ اعتراض کرنا کہ انکو دیوار سے لگایا جا رہا ہے ۔ یا انتخابات میں آزادانہ حصہ نہیں لینے دیا جا رہا یا ان کے ورکرز کو ڈریا یا دھمکایا جا رہا ہے ، بے معنی ہے۔ اگر یہ بات سچ ہے تو،
نامور تجزیہ کار ایثار رانا اپنے ایک تجزیے میں لکھتے ہیں کہ۔۔۔ خادم رضوی اور حافظ سعید کو یہ تحفظات سب سے زیادہ ہونے چاہیں کیونکہ میڈیا نے ان کا بلکل بائیکاٹ کیا ہوا ہے ۔ اصل بات یہ ہے کہ ن لیگ صرف نواز شریف کے نام سے ہی ہے اور نواز شریف کے بغیر کچھ بھی نہیں ۔ نواز شریف کے بغیر ن لیگ کو نہ تو ورکرز قبول کر رہے ہیں اور نہ ہی سینئر قیادت ،دراصل شہباز شریف ش گروپ کے ذریعے سولو فلائٹ کرنا چاہتے ہیں جو کہ ناممکن ہے ۔ شہباز شریف نواز شریف کے پارٹی بیانیے کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ شہباز شریف نہ تو بیانیہ قبول کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے ٹکر لینا چاہتے ہیں ۔13 جولائی کی ریلی شہباز شریف کا بطور صدر پہلا شو تھا۔ کارکن بھٹہ چوک پر قائد کا انتظار کر رہے تھے جبکہ شہباز شریف 4 گھنٹے مال روڑ پر بھنگڑا ڈالنے کے بعد گھر واپس لوٹ گئے ۔ ن لیگ کے انتہائی سینئر سیاستدا نے بلکل ٹھیک کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کو واپس بلا کر گرفتار کروایا۔ دراصل ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ سینئر رہنماؤں کی ان کی قیادت مین کام نہ کرنے کی ایک اور مثال 13 جولائی کو نظر آ ئی کہ،
مشاہد اللہ ، ایاز صادق اور خواجہ آصف الگ الگ ریلی نکال کر اپنے قائد سے یکجہتی کاا ظہار کرتے رہے ۔ 13 جولائی شہباز شریف کے لیے ٹیسٹ کیس تھا جس میں وہ بری طرح ہار گئے ۔ اور بطور قائد اپنی صلاحیت منوانے میں ناکام رہے ۔ اگر شہباز شریف لاہور کا ایک فیصد بھی نکالنے میں کامیا ب ہو جاتے تو لاکھ ، ڈیڑھ لاکھ لوگ نکل آتے اور یہ بہت بڑا جلوس ہوتا۔ لیکن شہباز شریف نے ڈیڈ فلاپ شو کر کے گھر چلے گئے ۔ شاید شہباز شریف کا اندازہ نہیں تھا کہ کیونکہ اس سے پہلے وہ سرکاری ملازمین ، پٹواریوں ، اساتذہ ، ایل ڈی اے ، پی ایچ اے کے ملازمین کی بھرتی ریلیوں کی قیادت کرتے رہے ہیں۔ ن لیگ کی پسپائی کے ذمہ دار کوئی اور نہیں شہباز شریف کی حکمت عملی ہے جسے شاید نہ تو نواز شریف معاف کر سکیں نہ ہی تاریخ۔ (س)